Type Here to Get Search Results !

kehdo kehdo machal ke subhanallah lyrics

Views 0

Also Read

kehdo kehdo machal ke subhanallah naat lyrics

کہدو کہدو مچل کے سبحان اللہ
ہاتھ اٹھاکر کے کہدو سبحان اللہ
میں پڑھوں نعتِ پاکِ رسول اللہ
کہدو کہدو مچل کے سبحان اللہ

یا الٰہی ہو میری دعا یہ قبول
ہم بھی بن جائیں آقا کے قدموں کی دھول
جب مرَیں تو زباں پر ہو اِلا اللہ
بولو بولو مچل کے سبحان اللہ
ہاتھ اٹھاکر کے کہدو سبحان اللہ

ایک ہرنی کو جس دم لیا تھا پھنسا
حکم حق قید سے ہو گئی وہ رِہا
جب کہا المدد یا رسول اللہ
کہدو کہدو مچل کے سبحان اللہ


لہلہانے لگی ہر طرف کھیتیاں
کوئی بھوکھا رہےگا نہ پیاسا یہاں
آ گئے اب جہاں میں حَبیبُ اللہ
بولو بولو مچل کے سبحان اللہ

ہم بھی ہو جایٔں پھر قابلِ احترام
ہم کو مل جائے جنت میں اعلیٰ مقام
نعت سن کر وہ کہدیں جزاک اللہ
بولو بولو مچل کے سبحان اللہ

غوثِ اعظم نے سجاد ایسا کیا
اِک اشارے سے مُردے کو زندہ کیا
صرف اتنا کہا قُم باِذن اللہ
کہدو کہدو مچل کے سبحان اللہ
ہاتھ اٹھاکر کے کہدو سبحان اللہ

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad