Type Here to Get Search Results !

naate rasoole pak ka misra lyrics

Views 0

Also Read

naate rasoole pak ka misra lyrics | naate rasoole pak ka misra lyrics in urdu

 

نعت رسول پاک کا مصرعہ خوب تر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر

انسان تو انسان ہیں کہتے ہیں جانور

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


دیدار مصطفیٰ کو یہ دل بے قرار تھا

وہ آ رہے ہیں جن کا ہمیں انتظار تھا

امت بروز حشر کہے گی یہ جھوم کر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


نظارہ جب کیا تیرے حسن و جمال کا

پانی اتر گیا تھا فلک کے حلال کا

پیارے نبی کو دیکھ کے یہ کہہ اٹھا قمر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


سرکار کے چہرے پے جب ان کی نظر پڑی

حضرت عمر کے ہاتھ سے تلوار گر گئی

روۓ نبی کو دیکھ کے بولے یہی عمر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


دیدار جب تلک نہ ہوا تھا حضور کا

پھولوں کو اپنے حسن مجسم پے ناز تھا

کہتے ہیں اب یہ پھول بھی آقا کو دیکھ کر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


روح الامین سارا جہاں گھوم کے بولے

سرکار کے قدموں کو یہی چوم کے بولے

تم سا حسین کوئی بھی آیا نہیں نظر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


جب عشقِ مصطفیٰ میں وہ سرشار ہو گئے

اپنی زباں سے حضرت صدیق کہہ اٹھے

ہر فرد میرے گھر کا ہے قربان آپ پر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر


دونوں جہان کا تو حسیں انتخاب ہے

کیسے ملے جواب کہ تو لا جواب ہے

بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

یاصاحب الجمال و یا سید البشر

Download This Naat Lyrics HD

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad