یہ بھی پڑھیں
Ishqe Ahmad hai jis Qalb mai Naat lyrics
عشقِ احمد ہے جس قلب میں جو نبی کا وفادار ہے
ہے وہ انساں بڑا محترم باغِ جنت کا حقدار ہے
والضُّحٰی چہرئے مصطفیٰ اور واللَّیل زُلْفِ دوتا
جو ہیں محبوب ربُّ العُلٰی جو رسولوں کا سردار ہے
عاشقِ شاہِ عَرب وعَجَمْ ہاں مجاہد کہیں جن کو ہم
کر دے باطل کا سر جو قلم وہ مجاہد کی تلوار ہے
لامکاں جس کے زیرِ قدم مصطفیٰ تاجدارِ حرم
جس پہ قرباں بہارِ اِرم وہ شہہ دیں کا دربار ہے
جانور جس کو سجدہ کرے کنکری جس کا کلمہ پڑھے
دونوں عالم کا مالک ہے وہ دونوں عالم کا مختار ہے
صدقہ غوث ورضا کا مِلے غنچئے قلبِ دلکؔش کِھلے
کر لیں مقبول آقا اسے پھر تو بیڑا میرا پار ہے
دلکش رانچوی
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें