یہ بھی پڑھیں
Darbar E Mustafa Ke Jo Darban Ho gaye Lyrics
دربار مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے
وہ لوگ کائنات کے سلطان ہو گئے
جنت کھڑی ہے لینے کو آغوش میں انہیں
جو بھی رسولِ پاک پہ قربان ہو گئے
باطل سے کہہ دو ہم پہ نہ ڈالے بُری نظر
احمد رضا ہمارے نگہبان ہو گئے
خاکِ درِ حسین کو جس نے بھی مَل لیا
اس پر ستارے چاند بھی بھی قربان ہو گئے
روۓ نبی پہ جس گھڑی ان کی نظر پڑی
آۓ تھے قتل کرنے مسلمان ہو گئے
کوئی کسی کے پیچھے کسی کا کوئی امام
ہم مقتدئ حضرت حسان ہو گئے
سجؔاد یہ نگاہ نبوت کا فیض تھا
خواجہ پیا جو ہند کے سلطان ہو گئے
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें