Type Here to Get Search Results !

Dekar khuda ko jaan ki Qeemat khareed li | Asad Iqbal

Views 0

Also Read

 Dekar khuda ko jaan ki Qeemat khareed li | Asad Iqbal

دیکر خدا کو جان کی قیمت خرید لی
ہر عاشقِ رسول نے جنت خرید لی

آقا نے اپنی زندگی غربت میں کاٹ کر
دنیا کے ہر غریب کی غربت خرید لی

اصغر کے اس تبسم معصوم پر نثار
جس نے یزیدیوں کی حکومت خرید لی

سو بار اس دیوانئہ سرکار کو سلام
جس سے زبیدہ بی بی نے جنت خرید لی

معراج مصطفائی پہ قربان جائیے
جس نے زمیں کے واسطے عظمت خرید لی

نجدی کو آۓ شرم یہ بالکل محال ہے
شیطان نے ہر ایک کی غیرت خرید لی

سجدے میں سر کٹا کے زہرہ کے لعل نے
ہم عاصیوں کے واسطے جنت خرید لی

جس نے نبی کی ﷺ یاد کو دل میں بسا لیا
سمجھو کہ اس نے خلد کی راحت خرید لی

مشہور کر دیا ہے مجھے آقا کی نعت نے
میں نبی کی نعت سے شہرت خرید لی

اللہ نے مصطفیٰ کی رضا کے لئے اسؔد
بازارِ مصطفائی سے امت خرید لی

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad