Type Here to Get Search Results !

Maa Baap ki khidmat mein dilo jaan lutao lyrics | Nazm

Views 1

Also Read

Maa Baap ki khidmat mein dilo jaan lutao lyrics

ماں باپ کی خدمت میں دل وجان لٹاو
قرآن کا فرمان ہے تم اس کو نبہھاؤ

کرو ماں باپ کی خدمت تمہارے کام آۓ گی
یہی خدمت تمہیں اللہ سے جنت دلاۓ گی
بڑھاۓ گی تمہاری عمر کے ایام یہ خدمت
عطاء ہوگی بفیض کبریا روزی میں بھی برکت
اللہ کی رحمت سایہ فگن ہوگی
 مثلِ امن قسمت جلوہ فگن ہوگی
یہ کشتی امن کی ہے اسے پار لگاؤ
قرآن کا فرمان ہے تم اسکو نبھاؤ

خداۓ دوجہاں ہوگا تمہاری ذات سے راضی
ملے گی ہر قدم پر سرورے طیبہ کی خوشنودی
نگاہوں پر رہے قابو گناہوں سے سدا بچنا
فقط اعمال اپنا پاک پاکیزہ ہے سرمایہ
مجروح مت کرنا گفتار سے ارماں
ہر حال میں رکھ کر ماں باپ کو شاداں
دنیا بھی بناتے رہو عقبیٰ بھی بناؤ
قرآن کا فرمان ہے تمکو اسکو نبھاؤ

نہ بھولے سے کبھی ماں باپ کو تکلیف پہنچانا
بڑھاپا دیکھ کے ماں باپ کا ہرگز نہ گھبرانا
اگر کپڑے ہوۓ میلے تو دھونا شوق سے اُنکے
یہ موقع ہاتھ آۓ تو غنیمت تم اسے سمجھو
ڈانٹے اگر تمکو منھ سے نہ کچھ کہنا 
سب تلخ باتوں کو چپ چاپ تم سہنا
ہنس ہنس کے مصیبت میں بھی یہ پار لگاؤ 
قرآن کا فرمان ہے تم اسکو نبھاؤ

جو تم بچے تھے تو ماں باپ سارے دُکھ اٹھاتے تھے
اگر چلنے سے تھے معذور کاندھے پر بٹھاتے تھے
کبھی انگلی پکڑ کر راستہ تمکو چلایا ہے
اٹھا کے گود میں اپنے کلیجے سے لگایا ہے
پیہم سنایا ہے تھپکی تمہیں دیکر
جھولا جھلایا ہے ماں باپ نے اکثر
اب تم ہو جواں انکے سبھی ناز اٹھاؤ 
قرآن کا فرمان ہے تم اسکو نبھاؤ

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad