یہ بھی پڑھیں
Mere Sarkar ka Deewana Jidhar ho jaye Lyrics | Asad Iqbal
![]() |
Mere Sarkar ka Deewana Jidhar ho jaye Naat lyrics Asad Iqbal |
میرے سرکار کا دیوانہ جدھر ہو جائے
جس طرف جاۓ زمانہ بھی اُدھر ہو جائے
زلف کو رخ سے ہٹا دو تو قمر شرماۓ
مسکرا دو تو اندھیروں میں سحر ہو جائے
وہ زمانے میں مقدر کا سکندر ہو گا
جس پہ سرکارِ دو عالم کی نظر ہو جائے
جس کو مل جائے درِ غوث کا نوری ٹکڑا
اہلسنّت کا وہی شیرِ ببر ہو جائے
نقش پاۓ شہہ کونین پہ جنت قرباں
تم جدھر جاؤ جنت کی ڈگر ہو جائے
سنگ پہ نقش قدم پڑتے ہیں آقا کے اسد
اسی پتھر کی طرح میرا جگر ہو جائے
اسدؔ اقبال
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें