Mustafa ki Aamad ka Waqt kya nirala hai lyrics in Urdu
مصطفیٰ کی آمد کا وقت کیا نرالا ہے
شب گزرنے والی ہے دن نکلنے والا ہے
خاکِ پائے آقا کو مَل کے اپنے چہرے پر
رب کو منہ دکھانے کا راستہ نکالا ہے
حضرتوں کے حضرت بھی چینخ کر یہی بولے
میرے اعلی حضرت کا مرتبہ نرالا ہے
ان کے پاؤں کا دھوون چاند میں ستاروں میں
رنگ و روغن جنت آپ کا غسالہ ہے
آسماں کی اونچائی اس کو پا نہیں سکتی
جس کو اعلی حضرت کے عشق نے اچھالا ہے
دشمنانِ آقا ﷺ تو جائیں گے جہنم میں
عاشقوں کی قسمت میں جنتی نوالہ ہے
اس کو چھو نہیں سکتی زحمتیں زمانے کی
جس کو میرے آقا ﷺ کی رحمتوں نے پالا ہے
آسماں بھی جس در پہ سر جھکانے والا ہے
مصطفیٰ ﷺ کی چوکھٹ کا مرتبہ نرالا ہے
اسد اقبال
✰✰✰
Mustafa ki Aamad ka Waqt kya nirala hai Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Mustafa ki Aamad ka Waqt kya nirala hai Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें