Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Nizamat shayari 12 rabi ul awwal in urdu | Nizamat Poetry

Nizamat shayari 12 rabi ul awwal in urdu | Nizamat Poetry

Nizamat shayari 12 rabi ul awwal in urduaamade rasool shayari for urdunizamat shayari | nizamat shayari urdu | 12 rabi ul awal par shayari | urdu shayari nizamat  |  shayari 12 rabi ul awal | 12 rabi ul awal shayari in urdu | nizamat ki shayari urdu lyrics 
nizamat ke sher o shayari | nizamat ke liye urdu shayari | nizamat shayari lyrics
nizamat sher o shayari | nizamat shayari text | islamic urdu shayari
islamic beautiful urdu shayari | islamic shayari in urdu text aamade rasool shayari collection | nizamat shayari 12 rabi ul awwal urdu  | nizamat shayari 12 rabi ul awwal pdf | nizamat shayari 12 rabi ul awwal pdf download

Nizamat shayari 12 rabi ul awwal in urdu | Nizamat Poetry

12 Rabiul Awwal Shayari Pdf Download


نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
✰✰✰

ہر ابتداء سے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذاتِ نبی بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد

دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں مگر مصطفیٰ کے بعد
✰✰✰

بنائے دو جہاں جس نے اسے اللہ کہتے ہیں
بنے جن کے لئے ان کو رسول اللہ کہتے ہیں
✰✰✰

فرشتہ تھا نہ آدم تھے، نہ ظاہر تھا خدا پہلے
بنے ساری خدائی سے محمد مصطفٰی پہلے
✰✰✰

دنیا کی ہر فضا میں اجالا رسول کا
یہ ساری کائنات ہے صدقہ رسول کا

خوشبوئے گلاب ہے پسینہ رسول کا
آپ سب کو مبارک ہو مہینہ رسول کا
✰✰✰

لب پہ کلمہ ہے اور دل میں قرآن ھے
یہ غلامِ محمد کی پہچان ہے 

آپ ہو بعد از خدا آپ ہو نورِ خدا 
 سب سے اعلی حضور آپ کی شان ہے
✰✰✰

ہم وفادار آقا کے ہیں 
یہ جہاں کو بتا دیجیے
 
آرہے ہیں حبیب خدا ﷺ
گھر پے جھنڈا لگا دیجیے
✰✰✰

نظارے اتنے یہاں خوش نما نہیں ہوتے
ہمارے بیچ اگر مصطفٰی ﷺ نہیں ہوتے

نہ جانے اپنے عقیدے کا حال کیا ہوتا
اگر بریلی کے احمد رضا نہیں ہوتے
✰✰✰

پڑھ کے اُن پر دُرود ہر لمحہ
گھر میں ہر وقت برکتیں کرنا

 جشنِ میلاد آنے والا ہے
جا بجا خوب فرحتیں کرنا
✰✰✰

جو یہ کہتےہیں کہ میلاد منانا چھوڑو
ايسے کم بخت سے تم ہاتھ ملانا چھوڑو

میرے سرکار کے صدقے میں بنی ہے دنیا
بُغض رکھتے ہو نبی سے تو یہ دنیا چھوڑو
✰✰✰

نامِ احمد معتبر سوغات ہے
آپ کی ہر بات کی کیا بات ہے

جس کا ثانی دو جہاں میں نہ ملا
وہ محمد مصطفٰی ﷺ کی ذات ہے
✰✰✰

دیر کرتے ہیں بہت جلدی لگاتے جائیے
ہے دکانوں میں ابھی مندی لگاتے جائیے

بیچ سے جاتی رہیں گی جانے والی گاڑیاں
دونوں جانب روڈ کے جھنڈی لگاتے جائیے
✰✰✰

اپنے پیروں پہ کسی دن وہ  کھڑاہو جائیگا
جوبڑوں کے ساتھ  رہتا ہے بڑاہو جائیگا

جوبھی دیکھیگا ہماری چھت کی جانب اے اثٓر
دیکھکر جھنڈا ہرا دل بھی ہراہو جائیگا
✰✰✰

اللہ کی سر تا بہ قدم شان ہیں یہ
ان سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ

قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں، اور
ایمان یہ کہتا ہے میری جان ہیں یہ
✰✰✰

ســرور کـونین کـا جلــسہ سجـانـا چـاہئـے 
ان کی آمــد کـا تــرانـہ گنــگنــانــا چــاہئـے 

ہرکوئی جھنڈا لگاتے ہیں ہر اک چوراہے پر
ہم کـو بھی سرکار  کا جھنڈا لگـانـا چاہئے
✰✰✰

محفل پاک میں طیبہ کی گھٹا چھائی ہے
میرا دعویٰ ہے کہ جنت سے ہوا آئی ہے
ذکرِ سرکار سے جس کو بھی نفرت ہے یارو!
ایسا لگتا ہے شیاطین کا وہ بھائی ہے
✰✰✰

وہ کوئی اور ہوگا جو اپنا ایمان دے دے گا
نبی ﷺ کا چاہنے والا نبی پر جان دے دے گا

یقیں آ جائے گا تم کو تلاوت کرکے تو دیکھو
محمد کون ہیں اس کا پتہ قرآن دے دے گا
✰✰✰

نبی کا عشق جو سینے میں پال لیتا ہے
وہ آندھیوں میں بھی رستہ نکال لیتا ہے

میرے نبی کا جو بیٹا ہے معین الدین
وہ پورا ملک اکیلے سنبھال لیتا ہے
✰✰✰

چراغ عشق جلاؤ میرے حضور آئے
خوشی کے گیت سناؤ میرے حضور آئے

یہی ہے حسنِ عقیدت یہی محبت ہے
گھروں میں جھنڈے لگاؤ میرے حضور آئے
✰✰✰

وہ مشکلوں کو بھی مشکل میں ڈال دیتا ہے
جو ڈوبتا ہوا سورج نکال دیتا ہے
یہ میری ماں نے بتایا تھا ہم کو بچپن میں
نبی کا ذکر تو مصیبت کو ٹال دیتا ہے
✰✰✰

اپنے ارمان پورے کر لے خوب جی بھر کر یہاں
اے دلِ بے تاب، لے تیرا مقام آ ہی گیا

میری جاں جس پر فدا کون ومکاں جس پر نثار
سامنے وہ روضئہ خیر الانام آ ہی گیا
✰✰✰

قرطاس کے چہرے پہ اک لفظ لکھا میں نے 
اُس لفظ کی خوشبو سے قرطاس معطر ہے 
اُس نام کی کرنوں سے ہر چیز منور ہے
وہ لفظ مکمل ہے وہ لفظ محمد ﷺ ہے

قتیل شفائی
✰✰✰

زم زم و کوثر و تسنیم نہیں لکھ سکتا
یا نبیﷺ آپ کی تعظیم نہیں لکھ سکتا

میں اگر سات سمندر بھی نچوڑوں راحت
آپ کے نام کی اک میم نہیں لکھ سکتا

راحت اندوری
✰✰✰

مبارک تو عیدین کی بھی گھڑی ہے
مگر عیدِ میلاد سب سے بڑی ہے 

نہ ہوتی اگر یہ تو کچھ بھی نہ ہوتا
ہر ایک عید ہم کو اِسی سے ملی ہے

حبیب اللہ فیؔضی
✰✰✰

ایک آئے دور تک پہونچے
دوجے آئے اس سے دور تک پہونچے

جو آئے سب سے اخیر میں
وہی رب کے حضور تک پہونچے
✰✰✰

نور و رحمت کا سلسلہ بن جا
ان کی الفت کا آئینہ بن جا

دیکھ وہ آ رہے ہیں شاہ زمن
اے میرے دل تو مدینہ بن جا
✰✰✰

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی
جنہیں سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

خدا اہلسنّت کو آباد رکھے
محمد کا میلاد ہوتا رہے گا
✰✰✰

Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Beshak Bahut Umda Masha Allah

    Banaye do jahan jisne use Allah kehte hain
    Bane jinke liye unko Muhammadur Rasoolullah kehte hain

    ReplyDelete

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area