Ek Aan mai har Faisla Taqdeer ka hoga Lyrics | Shamim Faizi | New Manqabat
Ek Aan mai har Faisla Taqdeer ka hoga Lyrics
ایک آن میں ہر فیصلہ تقدیر کا ہوگا
جب مجھ پہ کرم میرے بڑے پیر کا ہوگا
آزاد غمِ دنیا سے آئے گا نظر وہ
قیدی جو بڑے پیر کے زنجیر کا ہوگا
جو غوث کا شیدائی ہے آ جائے میرے پاس
اعلان سرِ حشر یہ شبیر کا ہوگا
کیا جانے کوئی نام حسیں مفتی اعظم
اے غوث تیرے بولتی تصویر کہوں گا
جب ان کے وظیفے میں ہے تاثیر زبردست
کیا حال حال میرے غوث کی تقریر کا ہوگا
کب آؤ گے یا غوث میرے گھر میں بتاؤ
کب فیصلہ اس خواب کی تعبیر کا ہوگا
شمیم فیضیؔ
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें