Type Here to Get Search Results !

Humse na puchiye ki hai kya kya rasool ka Lyrics

Views 0

Also Read

Humse na puchiye ki hai kya kya rasool ka lyrics

Listen to the audio file
ہم سے نہ پوچھیے کہ ہے کیا کیا رسول کا
جنت بھی ہے رسول کی کعبہ رسول ﷺ کا

اس کے لیے یہ چاند ستارے بھی کچھ نہیں
چوما ہے جس نظر نے عمامہ رسول ﷺ کا

اے نجدیوں ملے گی تمہیں کس جگہ پناہ
کعبے سے خلد تک ہے علاقہ رسول ﷺ کا

دینِ رسولِ پاک ﷺ بچانے کے واسطے 
پہونچا ہے کربلا میں نواسہ رسول ﷺ کا

لہرا رہا ہے پرچمِ اسلام ہند میں 
اجمیر جب سے آ گیا بیٹا رسول ﷺ کا

احمد رضا کے نعتیہ اشعار کے طفیل
ہم شاعروں کو ملتا ہے صدقہ رسول ﷺ کا

جنت میرے نصیب کی اوروں کو بخش دے
قسمت میں میری لکھ دے مدینہ رسول ﷺ کا

مولیٰ میری نظر کو عطا کر وہ روشنی
سجاد میں بھی دیکھ لوں چہرہ رسول ﷺ کا
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad