Type Here to Get Search Results !

Huzoor Aap Aaye to Dil jagmagaye | Mohammad Ali Faizi

Views 0

Also Read

 Huzoor Aap Aaye to Dil jagmagaye | Mohammad Ali Faizi | 12 Rabiul Awwal Special Naat| Urdu Naat Lyrics

Huzoor Aap Aaye to Dil jagmagaye lyrics in Urdu

حضور آپ آئے تو دل جگمگائے
نہیں تو بیچاروں کا کیا حال ہوتا
اسیروں کنیزوں پہ کیا کچھ گزرتی
مصیبت کے ماروں کا کیا حال ہوتا

سبھی انبیاء ہیں سلامی کو آئے
گھڑے سب ہیں پیچھے قطاریں لگائے
اگر آپ سرکار ان میں نہ ہوتے
تو لاکھوں ہزاروں کا کیا حال ہوتا

حضور آپ آئے تو آئیں بہاریں
تھی ہر سمت صل علی کی پکاریں
جو ہوتا نہ ماہ مبارک نبی ﷺ کا
تو پھر اِن بہاروں کا کیا حال ہوتا

ادب سے پکارے ملائک بھی سارے
کہ تشریف لاتے ہیں آقا ﷺ ہمارے
نہ جاتے سر عرش معراج کی شب
تو چاند اور ستاروں کا کیا حال ہوتا

سر حشر ہم لوگ گھبرا گئے تھے
جہنم کی آتش سےتھرّا گئے تھے
حضور آپ گر نہ ہمیں بخشواتے
تو ہم گنہگاروں کا کیا حال ہوتا

غریبوں کو اکثر ستاتی تھی دنیا
یتیموں پہ بھی ظلم دھاتی تھی دنیا
اگر بن کے غمخوار آقا ﷺ نہ آتے
تو پھر غم کے ماروں کا کیا حال ہوتا

شاعر:- قاری محمد علی فیؔضی

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad