Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Huzoor jaisa nirala Bashar kahan hoga - حضور جیسا نرالا بشر کہاں ہوگا

Huzoor jaisa nirala Bashar kahan hoga | Urdu Naat Lyrics | Naat Lyrics Urdu

 Huzoor jaisa nirala Bashar kahan hoga lyrics in Urdu

حضور ﷺ جیسا نرالا بشر کہاں ہـوگا
قدم ہے عرشِ بریں پر تو سر کہاں ہوگا

ہر ایک لمحہ خدا جس کا ذکر کرتا ہو
پھر ان کا ذکر بھلا مختصر کہاں ہوگا

وہ آئیں قبر میں میری یا جاؤں میں طیبہ
کوئی بتائے کہ بہتر سفر کہاں ہوگا

نہیں ہے عظمتِ ماں کا خیال جس دل میں
کوئی بتائے کہ جنت میں گھر کہاں ہوگا

میں مانتا ہوں عمر لاکھوں ہیں زمانے میں
میرے حضور کے جیسا عمر کہاں ہوگا

نبی کی چاہ میں گھر بار لٹائے صبر کرے
سوا حسین کے ایسا جگر کہاں ہوگا

حضور ﷺ جیسا نرالا بشر کہاں ہـوگا
قدم ہے عرشِ بریں پر تو سر کہاں ہوگا

شاعر:- ن۔م

❁〰〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area