Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Jo ho chuka hai jo hoga lyrics | Naat Lyrics

Jo ho chuka hai jo hoga lyrics

jo ho chuka hai jo hoga huzoor jante hain lyrics | jo ho chuka hai jo hoga huzoor jante hain naat | jo ho chuka hai lyrics | hudood taire sidra huzoor jante hain lyrics | huzoor jante hain naat lyrics in urdu

Jo ho chuka hai jo hoga lyrics in Urdu

حُدودِ طائر سدرہ حضور جانتے ہیں
کہاں ہے عرشِ معلیٰ حضور جانتے ہیں

جو ہو چکا ہے جو ہوگا حضور جانتے ہیں
تیری عطا سے خدایا حضور جانتے ہیں

وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوۓ
کہاں سے کس نے پکارا حضور جانتے ہیں

بروزِ حشر شفاعت کریں گے چن چن کر
ہر ایک غلام کا چہرہ حضور جانتے ہیں

پہنچ کر سدرہ پہ روح الامین یہ بولے
کے اس سے آگے کا رستہ حضور جانتے ہیں

بلا رہیں ہیں نبی ﷺ جا کے اتنا بول اسے
درخت کیسے چلے گا حضور جانتے ہیں

کہاں مریں گے بو جہل وعتبہ اور شیبہ
کے جنگِ بدر کا نقشہ حضور جانتے ہیں

اسی لئے تو سُلایا ہےاپنے پہلو میں
کے یارِ غار کا رتبہ حضور جانتے ہیں

عمر نے تن سے جدا کر دیا تھا سر جس کا
وہ اپنا ہے کے پرایا حضور جانتے ہیں

نبی کا فیصلہ نہ مان کر وہ جان سے گیا
مزاج عمر کا ہے کیسا حضور جانتے ہیں

وہی ہے پیکرِ شرم و حیا وہ ذوالنورین 
مقام ان کی حیا کا حضور جانتے ہیں

خدا کو دیکھا نہیں پھر بھی ایک مان لیا
کہ جانتے تھے صحابہ حضور جانتے ہیں

وہ خود شہید ہیں بیٹے نواسے پوتے شہید
علی کی شانِ یگانہ حضور جانتے ہیں

ہیں جس کےمولا حضور اسکے ہیں علی مولا
ابو تراب کا رتبہ حضور جانتے ہیں

میں ان کی بات کروں یہ کہاں میری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زہرہ حضور جانتے ہیں

جنت میں کون ہے سردار نوجوانوں کے
حسن حسین کے نانا حضور جانتے ہیں

نہیں ہیں زادِ سفر پاس جن غلاموں کے
انہیں بھی در پہ بلانا حضور جانتے ہیں

خدا ہی جانے ان کو ہے پتا کیا کیا
ہمیں پتا ہے بس اتنا حضور جانتے ہیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area