Type Here to Get Search Results !

Woh 12 Tarikh din Do Shamba ko Aane wala Mera Nabi hai | 12 Rabiul Awwal Special Naat

Views 0

Also Read

وہ بارہ تاریخ دن دو شنبہ کو آنے والا میرا نبی ہے
Woh 12 Tarikh Din Do Shamba ko Aane wala Mera Nabi hai

 
وہ بارہ تاریخ دوشنبہ کو آنے والا میرا نبیﷺ ہے 
تمام روتے ہوؤں کو آکر ہنسانے والا میرا نبیﷺ ہے

کریم ایسا، رحیم ایسا، وہ ایسا محسن، وہ ایسا داتا
رِداۓ رحمت میں سنیوں کو چھپانے والا میرا نبیﷺ ہے 

زمانا کیسے بھُلا سکے گا مقام صہبا کے معجزہ کو 
علی کی خاطر وہ ڈوبا سورج بلانے والا میرا نبیﷺ ہے

زمانے والوں مجھے بتاؤ کرم نہیں ہے تو اور کیا ہے 
کہ عاصی امت کے غم میں آنسو بہانے والا میرا نبیﷺ ہے 

عطا کیا اپنا عشق ایسا امامِ عشق وفا بنایا
بریلی والے کو اعلی حضرت بنانے والا میرا نبیﷺ ہے

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad