Type Here to Get Search Results !

Bahut hi pyari pyari hai Hamare Ghous ki Chaukhat

Views 0

Also Read

Bahut hi pyari pyari hai Hamare Ghous ki Chaukhat | Manqabat Ghouse Azam| Manqabat Lyrics in Urdu

Bahut hi pyari pyari hai Hamare Ghous ki Chaukhat

بہت ہی پیاری پیاری ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
ہمیں رب سے ملاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

جنابِ غوث اعظم سے محبت کرنے والوں کو
قریب اپنے بلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

یتیموں اور فقیروں کو شہنشاہانِ دنیا کو
بفضل رب کھلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

طلبگاروں ! ادھر آؤ، طلبگاروں ! ادھر آؤ
یہ کہہ کہہ کر بلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

کسی در پر جگہ ملتی نہیں جن کو زمانے میں
گلے ان کو لگاتی ہے، ہمارے غوث کی چوکھٹ

مقدر کے سکندر دونوں عالم میں وہ ہوتے ہیں
جنہیں اپنا بناتی ہے، ہمارے غوث کی چوکھٹ

کبھی تو دیکھ لیں ہم بھی حسیں منظر وہاں جاکر
ہمیں بھی یاد آتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

عطائے مصطفٰی سے رہزنوں کو پل میں اے نوری
ولی اللہ بناتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad