Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Hoga ek jalsa hashr mein aisa lyrics | Habibullah Faizi

Hoga ek jalsa hashr mein aisa lyrics

Listen to the the audio file
ہوگا ایک جلسہ حشر میں ایسا جس میں سرکار کی عظمت پہ خطابت ہوگی
صدرِ محشر ہمارا رب ہوگا حضرتِ بلبل سدرہ کی نقابت ہوگی

ہوگا سر مصطفیٰ کا سجدے میں جب پریشانی کے عالم میں یہ امت ہوگی
تو رب کہے گا یہ میرا وعدہ ہے اس کو بخشوں گا تیری جس میں محبت ہوگی

میں پڑھوں گا حدائق بخشش، حشر کی بھیڑ میں گر مجھ کو اجازت ہوگی
سن کے نعرہ لگائیں گے سنی اور وہابی کے لئے دوہری قیامت ہوگی

یہ وصیت ہے ایک عاشق کی، قد کی مقدار میں گہری میری تربت ہوگی
کہ اٹھ سکوں میں پئے ادب فوراً جس گھڑی قبر میں آقا کی زیارت ہوگی

جو درود و سلام پڑھتا ہے، مشک بو ہوگی ہر ایک سانس حشر میں اس کی
چہرہ چمکے گا چاند سے زیادہ یہ چمک عشق رسالت کی علامت ہوگی

اعلی حضرت وہاں پہ جائیں گے جس جگہ ان کی غلاموں کو ضرورت ہوگی
کہ تو ہے ایک رضوی نعت خواں فیضی اسلیے تیرے مقدر میں بھی جنت ہوگی

جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area