Type Here to Get Search Results !

Maa to maa hai naat lyrics in urdu

Views 0

Also Read

Maa to maa hai naat lyrics in urdu

ماں تو ماں ہے ماں کا ہم پر کتنا بڑا احسان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے
ماں کا سایہ جس کے سر پر وہ تو بڑا دھنوان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

آنچل میں وہ ہم کو چھپا کر خون جگر کا پلاتی ہے خود بھوکی سو جاتی ہے
خود گیلے میں ہم کو سوکھے میں لٹاتی ہے اچھی نیند سلاتی ہے
ماں کے اک احسان پہ اپنا تن من دھن قربان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

ماں کے شکم سے دنیا بھر میں کیسے کیسے لعل ہوئے غوث ہوئے ابدال ہوئے
ماں کے قدموں کو چھوتے ہی ایسے مالا مال ہوئے سر تا پا خوشحال ہوئے
ماں نے دعا جس کو بھی دی ہے اس کی اونچی شان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

ماں کا دل تو ماں کا دل ہے اس جیسا نہ پاؤ گے ڈھونڈتے ہی رہ جاؤ گے
رب کی لعنت نازل ہوگی ماں کو جو تڑپاؤ گے چین کہیں نہ پاؤ گے
سرکار کونین کا سن لو بس ہے یہی فرمان کہ ماں کا دل نہ ٹوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

ماں نہ ہوتی تو نہ ہوتا تو ماں کی ہی بدولت ہے یہ سچ ہے یہ حقیقت ہے
قول نبی ہے ماں کے قدموں کے نیچے ہی جنت ہے بس رحمت ہی رحمت ہے
ماں کے لئے گر دینا پڑے تو دے دینا تو جان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

بچے کیسے بھی ہوں لیکن ماں کے لئے تو پیارے ہیں اس کی آنکھ کے تارے ہیں
اپنی ماں کے دل کو جیت کے جو بھی ماں کے سہارے ہیں پھر وہ کس سے ہارے ہیں
ماں کا کہنا مان اگر کچھ بننا ہے نادان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے

ماں کے دودھ کا قرض چکانا تیرے بس کی بات نہیں یہ تیری اوقات نہیں
ماں سے افضل بیوی اور بچوں میں کوئی ذات نہیں یہ معمولی بات نہیں
کچھ بھی سجاد مگر تو ماں کا رکھنا دھیان کہ ماں کا ساتھ نہ چھوٹے کبھی تیری ماں نہ روٹھے
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad