Type Here to Get Search Results !

Unki Azmat Ghatana Buri Baat Hai Lyrics | Nadeem Raza Faizi

Views 0

Also Read

 Unki Azmat Ghatana Buri Baat Hai Lyrics | Shane Aaqa Me Rab Ne Rafana Kaha Unki Azmat Ghatana Buri Baat Hai

Unki Azmat Ghatana Buri Baat Hai Lyrics in Urdu

شانِ آقا میں رب نے رفعنا کہا
اُن کی عظمت گھٹانا بُری بات ہے
عشقِ سرکار ہی جان ایمان ہے
اِن پے انگلی اٹھانا بری بات ہے

اُن کا ثانی نہیں اُن کا سایہ نہیں
اُن کے جیسا تو کوئی بھی آیا نہیں
ذاتِ سرکار نور علی نور ہے
اپنے جیسا بتانا بری بات ہے

بالیقین اِک ولی کی ولایت ہے یہ
اِس مجاہد کی زندہ کرامت ہے یہ
ریل سیٹی بجا کر یہ کہنے لگی
چھوڑ کر اِن کو جانا بری بات ہے

پالکی روک کر بولے احمد رضا
جان لو مرتبہ کیا ہے سادات کا
آلِ پاک نبی میرے مخدوم ہیں
اِن کو خادم بنانا بری بات ہے

آکے جے پال خواجہ سے کہنے لگا
مجھ کو کلمہ پڑھا دو نہ خواجہ پیا
تو ہے رب کا ولی اور تیرے سامنے
میرا جادو چَلانا بری بات ہے

صاف قرآں میں چرچہ ہے ماں باپ کا
مرتبہ کتنا اونچا ہے ماں باپ کا
جو اِن کی رضا وہ ہے رب کی رضا
باپ ماں کو ستانا بری بات ہے

ایسا یونس بڑے پیر نے کیوں کیا
اشرفی آپ نے چور کو دے دیا
وقتِ رخصت تھی ماں کی وصیت یہی
جھوٹ سے سچ چھپانا بری بات ہے

گر موبائل ہے یوں ساتھ میں دوستوں
علماء کی نصیحت سنو دوستوں
نعتِ سرکار سنتے رہو رات دن
اِس میں گانا بجانا بری بات ہے 

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad