Type Here to Get Search Results !

Mustafa hain lajawab lyrics

Views 2

یہ بھی پڑھیں

Mustafa hain lajawab lyrics

Listen to the audio file
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب
ان سے پہلے دہر میں آیا نہ ایسا انقلاب
دے رہے ہیں یہ گواہی آفتاب و ماہتاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

یک بہ یک کفر و ضلالت کے اندھیرے چھٹ گئے
روشنی سے پَٹ گئے، روشنی سے پَٹ گئے
ان کے قدموں سے کِھلے پتھر پہ رحمت کے گلاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

اپنے جیسا کہنے والے سید ابرار کو
احمدِ مختار کو، احمدِ مختار کو
اب بھی توبہ کرکے کہہ دے تجھ کو مل جائے ثواب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

ہر ادا ہے نور و رحمت ہر ادا قرآن ہے
عاشقوں کی جان ہے، عاشقوں کی جان ہے
ایک اُمّی نے پڑھایا دَہَر کو اُمُّ الکتاب 
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

آپ ہیں طالب خدا کے آپ ہی مطلوب ہیں
بالیقیں محبوب ہیں، بالیقیں محبوب ہیں
عظمتیں بخشی ہے رب نے آپ ہی کو بے حساب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

پھول سے تتلی نے پوچھا ہم پہ کس کا رنگ ہے
جس پہ دنیا دنگ ہے، جس پہ دنیا دنگ ہے
پھول نے ہنس کر کہا تو سن لے اب میرا جواب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

پوچھ لو صدیق سے فاروق سے عثمان سے
بوذر و سلمان سے، بوذر و سلمان سے
ان کے دشمن کے لئے دوزخ میں دہکا ہے عذاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

کائناتِ رنگ و بو میں جلوہ گاہِ ناز میں
منفرد انداز میں، منفرد انداز میں
حسن سرکار دو عالم ہر جگہ ہے کامیاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

لاکھوں پردے میں چھُپا تھا جلوہ حسن تمام
یعنی نبیوں کا امام، یعنی نبیوں کا امام
جس کے صدقے حُسنِ یوسف کو ملی ہے آفتاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

اے اسد اقبال! تجھ میں کچھ نا ایسی بات تھی
کیا تیری اوقات تھی، کیا تیری اوقات تھی
تجھ کو نعتِ مصطفٰے نے کر دیا ہے کامیاب
مصطفٰے ہیں لاجواب، مصطفٰے ہیں لاجواب

جناب اسد اقبال کلکتوی صاحب
✰✰✰

Post a Comment

2 Comments
  1. Shukriya Full Kalaam Post karne ke liye
    Kaafi talash karke yaha mila Mukammal

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanks for your lovely feedback
      If you are looking for a Naat Manqbat but can't find it, you can also request it by writing in the comment box.

      Delete
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad