Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Mai bura hu ya bhala hu lyrics

 Mai bura hu ya bhala hu lyrics

Table of Content (toc)
میں برا ہوں یا بھلا ہوں میری لاج تو بچانا
مجھے جانتا ہے آقا تیرے نام سے زمانہ

تیری عاشقی سے پہلے مجھے کون جانتا تھا
تیرے عشق نے بنایا اندازِ شاعرانہ

تمہیں حاجیوں مبارک درِ مصطفٰی پہ جانا
درِ مصطفٰی پہ جاکر یہی نعت گنگنانا

رہنے دے مجھ کو اپنے قدموں کی دھول بن کر
جو نہ ہو تمہیں گوارا مجھے خاک میں ملانا

اب جی نہیں ہے لگتا تیرے بن یہاں پہ رہ کر
سرکار اب بلا لو مر جائے گا دیوانہ

چوکھٹ پہ آگیا ہوں سرکار آج سن لو
میری دُکھ بھری کہانی میرا دُکھ بھرا فسانہ

تو نوازنے پہ آئے تو نواز دے زمانہ
تو کریم ہی جو ٹھہرا تو کرم کا کیا ٹھکانہ

مجھے اس کا غم نہیں ہے کہ بدل گئی یہ دنیا
میری زندگی ہے تم سے کہیں تم بدل نہ جانا

نعتِ نبی کو سن کر سب جھومنے لگے
غازی پیا ہمارے ہر سال اب بُلانا

تیری یاد جب بھی آئی میں دوڑ کے ہوں آیا
غاری پیا ہمارے میں ہوں تیرا دیوانہ

ہر سال یہ دیوانے عرس تیرا سجائیں
نا ہو کوئی جب سہارا دوزخ سے تم بچانا
✰✰✰

Mai bura hu ya bhala hu lyrics in Hindi

✰✰✰

Mai bura hu ya bhala hu lyrics in English

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area