Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Main bharat ka musalman lyrics

Main bharat ka musalman lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
میں بھارت کامسلمان میں بھارت کامسلمان
راجہ میرا خواجـہ ہے اِس دیش کا سلـطــان
میـں بھــارت کا مسلمان.......................

دلی میں نظام الدیں ممبئی میں علی حاجـی
کلـیـر مـیـں مِـرا صابـر ہے جن کی بـڑی ہستی
اور شہـر بـریـلــی مـیـں رہـتے ہیں رضــا خــان
میـں بھــارت کا مسلمان............................

یـہ لال قلعہ دیـکـھــو یـہ تاج محـل دیـکــھـو
مـیناروں کی اونچائی ہے مثل جـبـل دیـکـھـو
جـاؤگـے جہاں پاؤگے بـس میـری ہـی پہـچـان
میـں بھــارت کا مسلمان..........................

چھوڑا تھا نہ چھوڑوں گا باطل یہ وطن میں تو
باندھے ہوئے پھرتا ہوں ماتھے سے کفن میں تو
میں شان ہوں بھارت کی، بھارت ہے مِری شان
میـں بھــارت کا مسلمان...........................

کچھ بھی ہو مگر آگے بڑھنا نہیں چھوڑوں گا
بھارت کے لٹیروں سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا
اس ملک کی الفت میں ہو جاؤں گا قربان
میـں بھــارت کا مسلمان...................

کیوں ڈر کے جیوں رکھوں کیوں بند میں منہ اپنا
جَنْگُوں میں بہـایا ہے میـں نے بـھـی لہـو اپنـا
اس دیش کی مٹی پـہ میرا بھـی ہـے احسـان
میـں بھــارت کا مسلمان......................

اُس ملک کـے گُنْ گاؤ جس ملک میں رہتـے ہو
گـلـفـام رضـا حق ہے لوگوں سے جـو کہتے ہو
بھولا تـھـا نـہ بُھولوں گا آقــا کــا یـہ فــرمــان
میـں بھــارت کا مسلمان........................

گلفام رضا حسانی
✰✰✰

Main bharat ka musalman lyrics in Hindi

Hindi Lyrics Coming Soon


✰✰✰

Main bharat ka musalman lyrics in English

English Lyrics Coming Soon

Submitted By:- Aaftab Alam Razvi Sahab
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area