Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Chaman chaman ki dilkashi naat sharif lyrics

Chaman chaman ki dilkashi naat sharif lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
چمن چمن کی دلکشی گلوں کی ہے وہ تازگی
ہے چاند جن سے شبنمی وہ کہکشاں کی روشنی
فضاؤں کی وہ راگنی ہواؤں کی وہ نغمگی
ہے کتنا پیارا نام بھی، نبی نبی نبی نبی

وہ جب سماں ہو حشر کا ہرایک شخص جابجا
عذاب میں ہو مبتلا کہ یک بہ یک اٹھے صدا
سراپا نور آگئے مرے حضور آگئے
تو کہہ اٹھے یہ امتی، نبی نبی نبی نبی

مدینے کی زمیں رہے وہ روضۂ حسیں رہے
مزارِ شاہ دیں رہے غلام کی جبیں رہے
روح نکلے جھوم کے درِ نبی کو چوم کے
یہی پکارتی ہوئی، نبی نبی نبی نبی

تھکی تھکی رکی رکی کسی طرح دبی لچی
حلیمہ بی کی اونٹنی جو مکے میں پہنچ گئی
تھے سارے بچے جاچکے جگہ وہ اپنی پاچکے
بچا تھا ایک آخری، نبی نبی نبی نبی

وہ عشق کا حصول ہے وہ سنیت کا پھول ہے
وہ ایسا با اصول ہے کہ عاشقِ رسول ہے
رضا سے میں نےجب کہا یہ شان کس کی ہے بتا
رضا نے بھی کہا یہی، نبی نبی نبی نبی

رضا کا یہ پیام ہے وظیفۂ تمام ہے
وہی تو نیک نام ہے نبی کا جو غلام ہے
جو عاشقِ نبی ہوا خدا کا وہ ولی ہوا
وہی ہوا ہے جنتی، نبی نبی نبی نبی

جمالیات آپ سے تجلیات آپ سے
تخیلات آپ سے تصرفات سے
بس اک نگاہِ مصطفیٰ کہ قبلہ بھی بدل گیا
خمیدہ سر ہے خسروی، نبی نبی نبی نبی

جو سدرہ پر نبی گئے تو جبرئیل بولے یہ
ذرا گیا ادھر پرے تو جل پڑیں گے پر مرے
شہِ دیں آگے چل پڑے وہ سدرہ سے نکل پڑے
زمیں پکارتی رہی، نبی نبی نبی نبی

وہ آمدِ بہار ہے وہ نور کی قطار ہے
فضا بھی خوشگوار ہے ہوا بھی مشک بار ہے
ہوا سے میں نے جب کہا یہ کون آگیا بتا
ہوا پکارتی چلی، نبی نبی نبی نبی

زمیں بنے زماں بنے مکیں بنے مکاں بنے
چنیں بنے چناں بنے وہ وجہِ کن فکاں بنے
کہا یہ میں نے اے خدا یہ کس کے صدقے میں بنا
تو رب نے بھی کہا یہی، نبی نبی نبی نبی

وہ حسن انتخاب ہے وہ عشق لاجواب ہے
وہ رحمتوں کا باب ہے وہ نور کا سحاب ہے
وہ جس طرف نکل گئے فضا میں پھول کھل گئے
کلی کلی پکار اٹھی، نبی نبی نبی نبی

چلے جو قتل کو عمر کہا کسی نے روک کر
کہاں چلے ہو اور کدھر مزاج کیوں ہے عرش پر
ذرا بہن کی لو خبر فدا ہے وہ رسول پر
وہ کہہ رہی ہے ہر گھڑی، نبی نبی نبی نبی

عمر چلے بہن کے گھر یہ دل میں سوچ سوچ کر
اڑائیں گے ہم ان کا سر جو ہیں نبی کے دین پر
سنا جب قرآن کو خدا کے اس کو بیان کو
عمر نے بھی کہا یہی، نبی نبی نبی نبی

وہ روح کے طبیب سے اسدؔ کبھی نصیب سے
خدا کے اس حبیب سے ملوگے جب قریب سے
نبی کی ایک ذات ہے جو منبعِ حیات ہے
ملےگی دائمی خوشی، نبی نبی نبی نبی

Chaman chaman ki dilkashi naat sharif lyrics in Hindi

coming soon

✰✰✰

Chaman chaman ki dilkashi naat sharif lyrics in English

coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area