Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Wiladat ki Shab Khud hi Roohul Ameen ne Lyrics

Wiladat ki Shab Khud hi Roohul Ameen ne Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
ولادت کی شب خود ہی روح الامیں نے
ہے کی جا کے کعبہ پہ پرچم کشائی
بتاؤ مجھے سبز پرچم پہ آخر
یہ بدعت کی آواز کس نے اٹھائی

محلے کی کچھ عورتوں سے حلیمہ
بڑے فخر سے ایک دن کہہ رہی تھیں
چراغوں کی پڑتی نہیں ہے ضرورت
محمد کو مکہ سے، جب سے ہوں لائی

کبھی خواب میں صابرِ کلیری کی
زیارت جو ہوگی تو پوچھوں گا یہ میں
حضور آپ ملبوس تھے جب کفن میں
تو کیسے نمازِ جنازہ پڑھائی

کسی شخص نے اعلی حضرت کے
اسمِ گرامی سے پہلے لگایا جو حافظ
تو بس ایک مہینے میں بن کرکے حافظ
رضا نے نئی ایک کرامت دکھائی

ابابیل کا اب نہ آئے گا لشکر
تمہیں آنا ہوگا گھروں سے نکل کر
ہیں سبب خدا کے گھروں کی حفاظت
یہ کہتی ہے مسجد کی تم سے چٹائی

میرے مصطفٰی کے مقدس پر
کبھی ایک مکھی بھی آکر نہ بیٹھی
تو کس منہ سے کہتا ہے گستاخ نجدی
کہ ہیں سرورِ انبیاء مثلِ بھائی

کہا مصطفٰی نے کہ زحمت نہیں ہے
ہے مولا تعالیٰ کی رحمت یہ بیٹی
اسی روز سے آج تک بیٹیوں کی
ولادت پہ بٹنے لگی ہے مٹھائی

کبھی میری احرام پر تھی نگاہیں
کبھی تھی تصور میں طیبہ کی راہیں
چلا قافلہ زائرینِ حرم کا
تو طیبہ نگر کے بہت یاد آئی

حقیقت میں معراج ہے زندگی کی
میرے واسطے یہ حبیب اللہ فیؔضی
حبیبِ خدا کا ثنا خوان ہوں میں
میری زندگی کی یہی ہے کہانی

جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰

Wiladat ki Shab Khud hi Roohul Ameen ne Lyrics in Hindi

Coming Soon

जनाब हबीबुल्लाह फ़ैज़ी साहब
✰✰✰

Wiladat ki Shab Khud hi Roohul Ameen ne Lyrics in English



✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area