Hai Dil ko Teri Justaju Gaus e Aazam Lyrics in Urdu
ہے دل کو تری جستجو غوث اعظم
زباں پر تری گفتگو غوث اعظم
ترا ذکر گلشن میں بلبل کے لب پر
گلوں میں ترا رنگ و بو غوث اعظم
نظر میں کوئی خوبرو کیا سمائے
بسا میری آنکھوں یں تو غوث اعظم
ہیں سورج اگر مصطفیٰ چاند ہے تو
ہیں جلوے ترے چار سو غوث اعظم
لگا زخم تیغِ معاصی کا دل پر
تو رحمت سے کردے رفو غوث اعظم
مدد کرمیں ہوں ناتواں اور تنہا
ہیں اعدا بہت جنگجو غوث اعظم
قوی کر قوی مجھ کو دے ایسی قوت
کہ ہو سرنگوں ہر عد و غوث اعظم
عمل پوچھے جاتے ہیں مجھ سے لحد میں
ترے ہاتھ ہے آبرو غوث اعظم
طفیل حسین و حسن لاج رکھ لے
ترے ہاتھ ہے آبرو غوث اعظم
حساب و کتاب اور مرا ہاتھ خالی
تو آجا مرے رو برو غوث اعظم
نہ مجھ سا کوئی تیرہ دل پر معاصی
نہ تجھ سا کوئی ماہرو غوث اعظم
نکیرین اب مجھ سے چاہو پوچھو
کہ آئے مرے رو برو غوث اعظم
خدا جانے کیا حال ہوتا ہمارا
نہ ہوتا اگر سر پہ غوث اعظم
بچائیے غلاموں کو بہر پیمبر
چلی کفرو بدعت کی لو غوث اعظم
خدا کی قسم میرے دل میں بھری ہے
تری دید کی آرزو غوث اعظم
ملیں اب تو بغداد کی مجھ کو گلیاں
میں کب تک پھروں کو بکو غوث اعظم
جمیل اپنے مرشد کے قربان جاؤں
کہ وہ گل اور ان میں بو غوث اعظم
📚 قبالۂ بخشش
زباں پر تری گفتگو غوث اعظم
ترا ذکر گلشن میں بلبل کے لب پر
گلوں میں ترا رنگ و بو غوث اعظم
نظر میں کوئی خوبرو کیا سمائے
بسا میری آنکھوں یں تو غوث اعظم
ہیں سورج اگر مصطفیٰ چاند ہے تو
ہیں جلوے ترے چار سو غوث اعظم
لگا زخم تیغِ معاصی کا دل پر
تو رحمت سے کردے رفو غوث اعظم
مدد کرمیں ہوں ناتواں اور تنہا
ہیں اعدا بہت جنگجو غوث اعظم
قوی کر قوی مجھ کو دے ایسی قوت
کہ ہو سرنگوں ہر عد و غوث اعظم
عمل پوچھے جاتے ہیں مجھ سے لحد میں
ترے ہاتھ ہے آبرو غوث اعظم
طفیل حسین و حسن لاج رکھ لے
ترے ہاتھ ہے آبرو غوث اعظم
حساب و کتاب اور مرا ہاتھ خالی
تو آجا مرے رو برو غوث اعظم
نہ مجھ سا کوئی تیرہ دل پر معاصی
نہ تجھ سا کوئی ماہرو غوث اعظم
نکیرین اب مجھ سے چاہو پوچھو
کہ آئے مرے رو برو غوث اعظم
خدا جانے کیا حال ہوتا ہمارا
نہ ہوتا اگر سر پہ غوث اعظم
بچائیے غلاموں کو بہر پیمبر
چلی کفرو بدعت کی لو غوث اعظم
خدا کی قسم میرے دل میں بھری ہے
تری دید کی آرزو غوث اعظم
ملیں اب تو بغداد کی مجھ کو گلیاں
میں کب تک پھروں کو بکو غوث اعظم
جمیل اپنے مرشد کے قربان جاؤں
کہ وہ گل اور ان میں بو غوث اعظم
📚 قبالۂ بخشش
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
Hai Dil ko Teri Justaju Gaus e Aazam Lyrics in Hindi
coming soon
✰✰✰
Hai Dil ko Teri Justaju Gaus e Aazam Lyrics in English
coming soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें