Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Rahmat bhi Apne sath mai lati hain Betiyan Lyrics

Rahmat bhi Apne sath mai lati hain Betiyan Lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
Listen to the audio file
سب بیٹیوں کے نام

جنت کے پھول گھر میں سجاتی ہیں بیٹیاں
رحمت بھی اپنے ساتھ میں لاتی ہیں بیٹیاں

شاخوں کو چومتا ہے کوئی پھول جس طرح
ماں باپ سے یوں پیار جتاتی ہیں بیٹیاں

لگتی ہے در پہ آکے دعائوں کی پالکی
تب باپ کے مکان سے جاتی ہیں بیٹیاں

آباد پھر بھی رکھتی ہیں ماں باپ کا جہاں
دنیا الگ اگرچہ بساتی ہیں بیٹیاں

کس وقت والدین کو ہےکھانا پھر دوا
سسرال سے بھی یاد دلاتی ہیں بیٹیاں

سسرال میں مہکتی ہیں بن کر گلاب وہ
یادوں کے پیڑگھر میں لگاتی ہیں بیٹیاں

نند اور دیورانی، جٹھانی سے ساس سے
رشتوں کو خوشگوار بناتی ہیں بیٹیاں

کرتی ہیں مائیکے سے وہ سسرال کو قریب
اس طرح خاندان بڑھاتی ہیں بیٹیاں

شادی کے بعد غیر نہیں ہوتیں اے شکیل
دل کے قریب اور بھی آتی ہیں بیٹیاں
✍️قاری فیروز رضا سعیدی صاحب
✰✰✰

Rahmat bhi Apne sath mai lati hain Betiyan Lyrics in Hindi

Coming Soon
Download This Nazm(Nazm)
✰✰✰

Rahmat bhi Apne sath mai lati hain Betiyan Lyrics in English

Coming Soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area