Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Sidra se bhi aage kaun gaya naat lyrics

sidra se bhi aage kaun gaya naat lyrics | sidra se bhi aage kaun gaya lyrics in urdu | meaj ka dulha kaun bana lyrics

 سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریلِ امیں سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریلِ امیں سے پوچھو

کیا ہے توقیرِ شاہِ اُمم، انسان سے ہو پاۓ نہ رقم
کیا عرش بریں کیا فرش زمیں، سب ہیں آقا کے زیرِ قدم
سلطان مدینہ کا رتبہ جبریلِ امیں سے پوچھو

جبریل سے رب نے فرمایا، جنت کی سواری لے کر جا 
محبوب سے یہ جا کر کہہ دے، اب آکے کریں وہ سیر ذرا
پھر کیسے ہوئی تعمیلِ خدا جبریل امین سے پوچھو

ہیں مَحوِ راحت شاہ دیں، شش پنج میں ہیں جبریل امیں 
بیدار کریں کیسے شہہ کو، ہو جائے کہیں نہ بے ادبی
تعظیمِ نبی ہوتی ہے کیا جبریل امیں سے پوچھو

پاس آکے رسولِ اعظم کے، پاؤں کے جانب کھڑے ہوئے
تعظیم بجا لائے پہلے، پھر پاؤں پہ نوری لب رکھّے 
تلوؤں کو دیا ہے کیوں بوسہ جبریلِ امیں سے پوچھو

اقصٰی میں سواری جب پہونچی، نبیوں کی جماعت حاضر تھی 
کرنے کو ادا رب کا سجدہ، صف بستہ جماعت کھڑی ہوئی 
ہے شرفِ امـامـت کِسے ملا جبریل امیں سے پوچھو

پہنچے آخر اُس منزل پر، جلتے ہیں جہاں جبریل کے پر
جبریل رُکے سرکار بڑھے، پہونچے ہیں عرشِ اعظم پر
مہمان خدا ہے کون بنا جبریلِ امیں سے پوچھو۔۔۔۔۔۔۔

قیصؔر ہیں وہی محبوبِ خدا، طٰحہٰ یٰسین ہے لقب ملا
قرآنِ مقدس نے ان کو، ورفعنا لک ذکرک ہے کہا
خالق نے جو بخشا ہے رتبہ جبریلِ امیں سے پوچھو

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area