Type Here to Get Search Results !

Maa jaisi Jahan me koi Aurat na milegi Naat Lyrics | Dilbar Shahi

Views 0

Also Read

Maa jaisi jahan mai koi aurat na milegi lyrics in Urdu

ماں جیسی جہاں میں کوئی عورت نہ ملے گی

ممتا سے بھری پیار کی مورت نہ ملے گی


ماں جس سے ہو راضی تو نبی اس سے ہے راضی

مـــاں جـس سے خــفــا ہـو اسے جنت نہ ملے گی


جـو مـاں کو ستائے گا جہنم میں جلے گا

توبہ اسے کرنے کی بھی مہلت نہ ملے گی


ماں باپ کو تکلیف جو دیتے ہیں وہ سن لے

سرکار کی محشر میں شفاعت نہ ملے گی


ماں باپ کے احسان کو ائے یار بھُلا کر 

جاؤ گے جہاں چَین کی صورت نہ ملے گی


ہـر چیز تو بـازار میں مـل جائے گی لیکن

ماں باپ سے بہتر کہیں نعمت نہ ملے گی


آنچل کو اٹھا کر جو دعا ماں کبھی کردے

دنیــا ہـو یـا عـقبیٰ کہیں ذلـت نہ ملے گی


ماں باپ کو اُف تک نہ کہو اور نہ جھڑپو

قـــرآن کا فــرمـــان ہے عظمت نہ ملے گی 

Download Urdu

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad