Also Read
میں کپڑے بدل کے جاؤں کہاں
میں خود کو سجاؤں کس کے لئے
میری جان اکیلا چھوڑ گئی
اب گیت رَچاؤں کس کے لیے
وہ پیار کے جھلمل دن گزرے
وہ پیار کی جگمگ رات گئی
جس دھوپ سے دل میں ٹھنڈک تھی
وہ دھوپ بھی اس کے ساتھ گئی
اس دل کے خالی کمرے میں......
میں شمع جلاؤں کس کے لئے
وہ پیار کا موسم بیت گیا
اب چاہت کی برسات نہیں
اس کی چُبھتی یادوں کے سِوا
کچھ اور تو میرے ساتھ نہیں
سپنوں کے محل میں آگ لگی
اب دنیا بساؤں کس کے لئے
میں کپڑے بدل کے جاؤں کہاں
میں خود کو سجاؤں کس کے لئے
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें