Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry | Nizamat ke Ashaar Urdu

Nizamat ke ashaar Lyrics Urdu

Note: Aasani ke liye Neeche Diye Gaye Table of Content ke is arrow 🔽 par click karein phir jis tarah ke Ashaar padhna ho us Title par click karein,(alert-success)

Table of Content (toc)

 آغازِ بزم سے قبل کے اشعار

خدا کے نام سے جلسے کا ہم آغاز کرتے ہیں
وہی مالک ہے، ہم اس کے کرم پر ناز کرتے ہیں
✰✰✰

ہر ابتداء سے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذاتِ نبی بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد

دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں مگر مصطفیٰ کے بعد 
✰✰✰

سب سے پہلے بزم میں، رب العلٰی کی بات ہو
جس کی خاطر ہر ثناء ہے، اس خدا کی بات ہو
خود خدا بھی جس کو چاہے، ذکر اس کا بھی کریں
یعنی محبوب خدا صلِّ علی کی بات ہو
✰✰✰

آج بزمِ مصطفیٰ ﷺ ہے سب کو آنا چاہئے
عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ تشریف لانا چاہئے

کہاں ہو غوث و خواجہ کے او دیوانو اِدھر آؤ
 کہ ذکرِ سرورِ عالم ﷺ کا جلسہ ہونے والا ہے
✰✰✰

آؤ خوابیدہ مقدر کو جگایا جاۓ
حکمِ آقا ﷺ پہ عمل کر کے دکھایا جاۓ

پر چمِ دینِ نبی ﷺ آۓ نظر چاروں طرف
اس طرح پرچمِ اسلام اٹھایا جاۓ

رحمت و نور کی برسات جہاں ہوتی ہو
بس وہیں چل کے شب وروز نہایا جاۓ

 اور آج اس نورانی محفل کو دیکھتے ہوے میں کہوں گا۔

رحمت و نور کی برسات یہیں ہونی ہے
 آج شب بھر یہیں آکر کے گزارا جاۓ
❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

دعوتِ تلاوت سے قبل کے اشعار

آغاز ہو جلسے کا قرآں کی تلاوت سے
مسرور دلِ مؤمن ہو اس کی حلاوت سے

قرآں کی تلاوت سے یوں دل کو منور کر
اک آیت ِ قرآں پڑھ، اک راہ مقرر کر

اسی کے فضل سے آغاز کا انجام ہوتا ہے
اسی کی مہربانی سے جہاں کا کام ہو تاہے
✰✰✰

گھر میں قرآنِ مقدس کی تلاوت کیوں نہیں؟
سنتِ سرکار ﷺ اپنانے کی چاہت کیوں نہیں؟

ذکرِ حق ، ذکرِ خدا کی تم کو عادت کیوں نہیں
اپنے کام و کاج میں، پاسِ شریعت کیوں نہیں؟
✰✰✰

شرافت صداقت دیانت ہیں موتی
یہ موتی ہمیشہ لٹاتا ہے قرآں

جہالت کا نقشہ مٹاکر دلوں سے
ہدایت کا رستہ چلاتا ہے قرآں

مبارک ہو احباب اس کی تلاوت
کہ رحمت کا دریا بہاتا ہے قرآں

محفل کی ابتداء ہے قرآنِ مجید سے
رحمت کے پھول برسیں گے ذکرِ سعید سے
✰✰✰

سناؤ نغمہ قرآں کہ ہم بیدار ہو جائیں
اندھیروں سے نکل کر صاحبِ انوار ہو جائیں

پریسوں کی مشینوں کی ندیم ہم کو ضرورت کیا
کہ جب سِینوں میں بچوں کے ہمارے تیس پارے ہیں

یہ بچے ہیں مگر اسلام کی آنکھوں کے تارے ہیں
یہ بچے حافظِ قرآں رسول اللہ ﷺ کے پیارے ہیں
✰✰✰

صحرا میں جنگلوں میں بیابان میں پڑھو
مینار گر پڑے ہیں تو میدان میں پڑھو

یہ بے خبر نُجومی تمہیں کیا بتائیں گے
کل ہونے والا کیا ہے یہ قرآن میں پڑھو
✰✰✰

دنیا کی کتابوں میں قرآن چمکتا ہے
قرآن میں اللہ کا فرمان چمکتا ہے

معمول بنا لےجو قرآن کی تلاوت کو 
 اللہ کی نظروں میں وہ انسان چمکتا ہے
❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

تلاوتِ قرآن کے بعد کے اشعار

ہے قولِ محمد قولِ خدا  فرمان نہ بدلا جائے گا
بد لے گا زمانہ لا کھ مگر قرآن نہ بدلاجائے گا
✰✰✰

سب کتابوں سے بھَلا قرآن ہے
یہ ہمـــارا دین ہے ایـمــــان ہے

ہے تلاوت اس کی برکت کا سبب
سُن کے جان و دل میرا قربان ہے
❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

دعوتِ نعت خوانی سے قبل کے اشعار

اک نیا انداز لے کر آؤ بزمِ ناز میں
ساری محفل جھوم اٹھے آپ کی آواز میں
✰✰✰

نعت ہی دل کے دھڑکنے کا ذریعہ ہے ندیمؔ
نعت ہی میری سماعت، مری بینائی ہے

نعتِ سرکارِ دوعالم ﷺ ہی کہے جاؤ سدا
ورنہ کس کام کی یہ نعمتِ گویائی ہے
✰✰✰

نہ مئے کا ذکر نہ پینے کی بات کرتے ہیں
ہم اہلِ دل ہیں مدینے کی بات کرتے ہیں

ابھی نہ چھیڑ صبا سنبل و گلاب کی بات
ابھی نبی ﷺ کے پسینے کی بات کرتے ہیں
✰✰✰

راجا کے اور نہ پرجا کے پاس ہے
سرمایۂ حیات تو آقا کے پاس ہے

آپس میں بات کرتی تھیں مکہ کی عورتیں
رحمت تو دو جہاں کی حلیمہ کے پاس ہے
✰✰✰

عشقِ نبی میں جھوم کر نعتیں سنائیے
ہم رند کو شرابِ محبت پلائیے

اتنا پلائیے کہ بجھ جائے تشنگی
اے  بُلـبُـلِ مدینہ تشریف لائیے
✰✰✰

با ادب پھر ادب کا مقام آرہا ہے
محمد ﷺ کا پھر اک غلام آرہا ہے

فــدا جن کی آواز پــر ہے زمــانہ
وہی آج شـیـریں کــلام آ رہــا ہے
✰✰✰

شاعرِ با اصول آ جاؤ
چمنِ طیبہ کے پھول آ جاؤ

نکہت و نور کی فضاؤں میں
نعت خوانِ رسول ﷺ آ جاؤ
✰✰✰

پیمبر کی ثناء خوانی ملی ہے
رہ جنت بآسانی ملی ہے

ٹناٹن کیوں نہیں آواز نکلے
مقدر میں ہی بریانی ملی ہے
✰✰✰

آتے ہیں بزمِ پاک میں مداحِ مصطفٰی
نعت رسول پاک کا تحفہ لئے ہوئے

لب پہ سرور و کیف کا نغمہ لئے ہوئے
حب نبی کا نوری گلدستہ لئے ہوئے
✰✰✰

محفل کا حسن و رنگ بڑھانے کے واسطے
آ جاؤ نعتِ پاک سنانے کے واسطے

میخانۂ نبی سے عشقِ رسول کا
تشنہ لبوں کو جام پلانے کے واسطے
✰✰✰
بزم سرکار جو سجاتے ہیں
اپنی تقدیر وہ جگاتے ہیں

گھر کے دیوار و در مہکتے ہیں
نعتِ سرکار جب سناتے ہیں
✰✰✰

جب بھی میرے آقا کو سائل نے پکارا ہے
آواز یہ آئی ہے، یہ شخص ہمارا ہے

وه دولتِ شاہی کو خاطر میں نہیں لاتا
جس کا شہہ والا کے ٹکڑوں پہ گزارا ہے

یوں تو میرے عِصیاں کی ہے فہرست بڑی لیکن
سرکار دو عالم ﷺ کی رحمت کا سہارا ہے
✰✰✰

نبی ﷺ کے نام نعرہ لگا لیا جاۓ
اسی سے بزم کو نوری بنا لیا جاۓ

نبی ہیں مالک جنت خدا کے بھی محبوب
انہیں کو اپنا وسیلہ بنا لیا جاۓ

❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

نعت خوانی کے بعد کے اشعار

مــرمــر سے تراشا ہوا یہ چــاند سا پیکر
ہونٹوں سے محبت کے یہ رس گھول رہا ہے

جب نعت یہ پڑھتے ہیں تو ہوتا ہے یہ محسوس
انســـــان نہیں تـــاج مــحــل بــول رہــا ہے
✰✰✰

کفر موکی کھا گیا سچائیاں بڑھتی گئی
ان کے پڑتے ہی قدم راعنائیاں بڑھتی گئی

نعت پاک مصطفیٰ کا فیض تو دیکھو ذرا
جس قدر پڑھتا گیا بینائیاں بڑھتی گئی
✰✰✰

یہ کون تھا یہ کس نے بکھیری تھی مستیاں
ہر ذرہ صحنِ باغ کا ساغر بدوش ہے
✰✰✰

کتنی اچھی کتنی پیاری مدھ بھری آواز ہے
دل کو جو اپنا بنا لے وہ حسیں انداز ہے
✰✰✰

تخت دیتے ہیں تاج دیتے ہیں
جو بھی ہو احتیاج دیتے ہیں

جنّ وانساں کو سَرورِ عالم
بندگی کا مزاج دیتے ہیں
✰✰✰

گنگناتا ہوا یہ کون چمن سے گزرا
ہر کَلی مائلِ گُفتار نظر آتی ہے
✰✰✰

تشنگی جم گئی پتھر کی طرح ہونٹوں پر
ڈوب کر بھی میں تیرے دریا سے پیاسا نکلا

❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

دعوتِ خطابت سے قبل کے اشعار

خطابت کی دنیا پہ ہے حکمرانی
دلوں کو جگاتی ہے سحرالبیانی

فدا ان کی تقریر پر ہے یقیناً
گلوں کا تبسم کلی کی جوانی
✰✰✰

لے کے گلزارِ طیبہ کے گل کی مہک
غنچئہ باغ خطابت چلے آئیے

لے کے جامِ خطابت کی سر مستیاں
واعــظِ اہــلِ سنّت چـلے آئیے
✰✰✰

الله عزوجل کا پیغام زمانے کو سنا دو
غفلت میں پڑے سوئے ہیں جو ان کو جگا دو

گر چاہو تو اسلام کے پرچم کو اٹھا کر
تم قطرۂ شبنم کو بھی ایک دریا بنادو
✰✰✰

تاجدارِ فصاحت چلے آئیے
شہر یار خطابت چلے آئیے

لیکے قرآن وحدیث کی باتیں
مخزن علم و حکمت چلے آئیے
✰✰✰

واعظِ شعلہ بار آ جاؤ
اے گلِ مشکبار آ جاؤ

روح کو تازگی عطا کرنے
بن کے ابرِ بہار آ جاؤ
✰✰✰

آج اپنی بے قراری کو قرار آ ہی گیا
جس کا شدت سے رہا ہے انتظار آ ہی گیا

واعظِ بے مثل کی آمد سے اے اہلِ چمن
اس علاقے میں بھی اب رنگِ بہار آ ہی گیا

❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

بعد خطابت کے اشعار

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر ر کھتی ہے
پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے

آپ کا محکم عمل ہے قول پُر تنویر ہے
اور قلم باطل کی فوجوں کے لئے شمشیر ہے
کیسی باطل سوز ان کی گرمِئیے تقریر ہے
لعل و گوہر بار ان کا خامۂ تحریر ہے
✰✰✰

نہ یہ رات ختم ہوتی نہ یہ بات ختم ہوتی
جو پیاس دل کی بجھتی تو کچھ اور بات ہوتی

سن کر بیان آپ کا حیران رہ گئے
نکلے نہیں کسی کے بھی ارمان رہ گئے
✰✰✰

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں چل دیے داستاں کہتے کہتے

ان کی تقریر میں دریا کی روانی دیکھی
غنچہ و گل کی رنگین جوانی دیکھی
✰✰✰

اللہ رے موصوف کی رنگین بیانی
ہر لفظ ہے گلدستۂ گلزار معانی

ٹھہرے ہوۓ لہجہ میں ہے گنگا کی روانی
الفاظ کی بندش میں ہے جمنا کی جوانی

الفاظ کی آمد کا یہ عالم تھا کہ جیسے
ساون کے مہینے میں برستا ہوا پانی
✰✰✰

طارق کبھی موجوں کے قدم لیتے ہیں
خالد کبھی ہاتھوں میں عَلَم لیتے ہیں

ہر دور میں اٹھتے ہیں یزیدی فتنے
ہر دور میں شبیر جنم لیتے ہیں
❁〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Nizamat Shayari | Nizamat Poetry

نظامت کے لئے متفرق اشعار کا مجموعہ

پستی کو بالا، ادنی کو اعلیٰ بنا دیا
آقا ﷺ نے ہر غلام کو آقا بنا دیا

ہم کیا کہیں انہوں نے ہمیں کیا بنا دیا
اپنا بنا کے ہم کو خدا کا بنا دیا

دل میں نقوش گنبدِ خضریٰ اتار کر
سینے کو میں نے شہر مدینہ بنا دیا
✰✰✰

یہ مشورہ ہے نہایت میرا اہم دے دو
بلند ہونا ہے پڑھ لکھ کے یہ قسم دے دو

اگر بچانا ہے اس قوم کے جوانوں کو
تو لے لو اُن کا موبائل اُنہیں قلم دے دو
✰✰✰

یہ اب کہنا پڑا ہے میڈیکل سائنس کو گوہر
طہارت کے بنا دل کو سکوں حاصل نہیں ہوگا

وضو کرکے نمازِ پنجگانہ وقت پر پڑھیے
کرونا وائرس گھر میں کبھی داخل نہیں ہوگا
✰✰✰

مصطفٰی کا نام جس کی بھی زباں پر آ گیا
ہر بلا آفت کی گھاٹی سے وہ باہر آ گیا

کنکری نے اس کے ہی ہاتھوں میں جب کلمہ پڑھا
دیکھ کر بو جہل کے ماتھے میں چکر آ گیا
✰✰✰

تنگ نظری کا نشہ کافور کرکے رکھ دیا
اہل ایماں کو بہت مسرور کرکے رکھ دیا

ایک بیٹی نے صدائے نعرۂ تکبیر سے
ظالموں کا خواب چکناچور کرکے رکھ دیا
✰✰✰

کوئی رسول سا صادق نہیں امین نہیں
پڑھو صحابہ کے اقوال گر یقین نہیں

نبی کو گود میں لے کر یہ آمنہ بولیں
ہمارے لعل کے جیسا کوئی حسین نہیں
✰✰✰

ہمیں یہ خوشیوں کی ساعت کبھی نہیں ملتی
یہ شان اور یہ عظمت کبھی نہیں ملتی

حضور دنیا میں تشریف گر نہیں لاتے
تو بیٹیوں کو یہ عزت کبھی نہیں ملتی
✰✰✰

کھنکنے والی سبھی چوڑیوں کا کیا ہوتا
بتاؤ ہاتھوں کی اُن مہندیوں کا کیا ہوتا

حضور دنیا میں تشریف گر نہیں لاتے
اما حوا کی اِن بیٹیوں کا کیا ہوتا
✰✰✰

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے
ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
✰✰✰

یہ دینی مدرسے ہیں دیکھ مت مشکوک نظروں سے
بُرائی سے یہاں تو بچہ بچہ دور رہتا ہے

یہاں دامن پہ کوئی داغ تجھ کو مل نہیں سکتا
یہاں تو سب کے ماتھے پہ خدا کا نور رہتا ہے
✰✰✰

کتابِ فطرت کے سرورق پر جو نامِ احمد رقم نہ ہوتا
تو نقشِ ہستی ابھر نہ سکتا، وجودِ لوح و قلم نہ ہوتا
یہ محفلِ کن فکاں نہ ہوتی جو وہ امامِ اُمم نہ ہوتا
زمیں نہ ہوتی، فلک نہ ہوتا، عرب نہ ہوتا، عجم نہ ہوتا
✰✰✰

عشقِ رسولِ پاک میں ڈھلنے لگی ہے رات
ذکرِ نبی سے آج مہکنے لگی ہے رات
ذکر رسولِ پاک کا جب ذکر چھڑ گیا
دیکھو قدم قدم پہ سنبھلنے لگی ہے رات
✰✰✰

یا الہی میری ہستی کو  سمندر  کر دے
مجھ کو آقا کی محبت میں قلندر کر دے

جب بھی چاہوں میں کروں روضۂ اطہر کا طواف
مجھ کو طیبہ کے میناروں کا کبوتر کردے
✰✰✰

سورج کی ہو کرن کہ ضیا ماہتاب کی
خیرات ہیں یہ حسنِ رسالت مآب  کی

میں نے پسند ذاتِ محمدﷺ کو کرلیا
لائے کوئی مثال میــــرے انتخاب کی
✰✰✰

عطر کی، عود کی، عنبر کی، چمن کی خوشبو
سب سے اچھی ہے شہِ دیں کے وطن کی خوشبو

جن پہ سو جان سے قرباں ہے بہارِ جنت
وہ تو ہے سیدِ عالم ﷺ کے بدن کی خوشبو
✰✰✰

نام اس کا ملّتِ بیضا کے پروانوں میں ہے
وہ بہر صورت عظیم الشان انسانوں میں ہے

وَلولہ اسلام کا اس کی رگوں میں ہے رواں
لرزہ اس کی فکر سے باطل کے ایوانوں میں ہے
✰✰✰

مری فطرت نہیں پابندیوں کے ساتھ جینے کی
غلامی پاؤں میں کب تک مرے زنجیر ڈالے گی

مسلمانو! سروں پر ٹوپیاں رکھ کر چلو اپنے
یہی پہچان دشمن کا کلیجہ چیر ڈالے گی
✰✰✰

پھنس گئے دام میں ہم جب سے نشیمن چھوڑا
نکہتِ گُل نہ ملی جب سے ہے گلشن چھوڑا

ہم کہیں کے نہ رہے عــــزّتِ بـاری کی قَــسَـم
جب سے اللہ کے محبوب ﷺ کا دامن چھوڑا
✰✰✰

یہ مانا اہلِ ہُوش اکثر مجھے غافل سمجھتے ہیں
مگر یہ دل کی باتیں ہیں جو اہلِ دل سمجھتے ہیں

جدھر نظریں اٹھاتا ہوں یہی محسوس کرتا ہوں
کہ گویا اہلِ محفل میرا رازِ دل سمجھتے ہیں
✰✰✰

رسائی حضرتِ جبریل کی سدرہ کے مکاں تک ہے
مگر مــعـــراجِ سَروَر تو مـکاں سے لا مکاں تک ہے

بلندی ان کی اے عـــرشیؔ بتاؤں کیـا کہــاں تـک ہے
وہیں تک دیکھ سکتا ہے نظر جس کی جہاں تک ہے
✰✰✰

لحد میں روشنی کے واسطے سامان لایا ہوں
میں اپنے دل میں رکھ کر آیت قرآن  لایا ہوں

خدا پوچھے گا محشر میں بتا کیا لایا ہے دنیا سے
تو کہہ دوں گا تیرے محبوب پر ایمان لایا ہوں
✰✰✰

پڑھ کر صل علی جو سو جایے
خلد کی وادیوں میں کھو جایے

خواب میں گر ہو دید آقا ﷺ کی
ہم غلاموں کی عید ہو جائے
✰✰✰

جو نبی کا غلام ہوتا ہے
وقت کا وہ امام ہوتا ہے

یاد آتی ہے جب مدینے کی
میرے لب پر سلام ہوتا ہے
✰✰✰

اصولِ نبوی کی بھٹی کبھی نہیں بیٹھی
جہولِ وقت سے پٹری کبھی نہیں بیٹھی

حلیمہ لے کے چلیں آمنہ کے لال کو جب
سفر میں ان کی سواری کبھی نہیں بیٹھی

انہیں بھی اپنی طرح رہے ہو کس منہ سے
کہ جن کے جسم پہ مکھی کبھی نہیں بیٹھی

ظفر صدیقی
✰✰✰
فلک پر چاند روشن جس طرح تاروں کے جھرمٹ میں
کھِلا ہے پھول دیکھو جس طرح خاروں کے جھرمٹ میں

سلام اس بدر کامل پر جو ہے تاروں کے جھرمٹ میں 
مسیحا جس طرح بیٹھا ہو بیماروں کے جھرمٹ میں

بروز حشر اے ایمان والوں بس اِسی صورت
محمد مصطفی ﷺ ہونگے گنہگاروں کے جھرمٹ میں
✰✰✰

زمانہ جب کبھی بارود کی بوچھار بنتا ہے
ہمارا حوصلہ فولاد کی دیوار بنتا ہے

تمہارا ظلم ہی کافی ہے ہمیں بیدار کرنےکو
جو لُوہا ضَرب سہتا ہے وہی تلوار بنتا ہے
✰✰✰

ٹھہر ٹھہر کے زمانے کی بات کرتا ہے
ہے چھوٹا پھر بھی سیانے کی بات کرتا ہے

جو عمّ پارہ سلیقے سے پڑھ نہیں پاتا
وہ فیس بک کو چلانے کی بات کرتا ہے
✰✰✰

تھری جی کام آئے گا نہ تو جی کام آئے گا
نہ ٹی وی کام آئے گا نہ مووی کام آئے گا

محمد مصطفٰی کا عشق سینے میں کرو روشن
اندھیری قبر میں تم کو بہت ہی کام آئے گا
✰✰✰

بھلا انصاف کیسے ہو زمانے کی عدالت میں
جو قاتل ہیں حقیقت میں وہی رہبر نکلتے ہیں

ابھی تہذیب زندہ ہے ہمارے گھر کے آنگن میں
بڑوں کے سامنے ہم آج بھی جھک کر نکلتے ہیں
✰✰✰

جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
✰✰✰

یہ نہ پوچھو گفتگو میں کیا اثر رکھتا ہے وہ
سنگ دل کو موم کرنے کا ہنر رکھتا ہے وہ
✰✰✰

یہ خود محروم ہوکر رہ گیا شمشیرِ ایماں سے
وگرنہ آج بھی دنیا لرزتی ہے مسلماں سے
✰✰✰

وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر
اور ہم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہوکر
✰✰✰

نکہتِ فکر سے لفظوں کا سمندر مہکے
ذکرِ سرکار ﷺ سے محفل کا مقدر مہکے
✰✰✰

نوٹ:- اشعار پسند آۓ تو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں شکریہ


Post a Comment

10 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. ماشاء اللہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. جزاک اللہ خیرا کثیرا 🌹❤️❤️🌹🌹

      Delete
  2. ماشاءاللہ بہت عمدہ

    ReplyDelete
  3. Masha Allah Bahut Behtareen Koshish ki hai Aap Logon ne

    Ek Hi Post Mai Sabhi Tarah ke Ashaar Mil Gaye

    Thanks for Sharing Lovely Post

    ReplyDelete
    Replies
    1. Shukriya Aapki Mohabbaton Ka

      Hamari koshish hai ki Bahut Jald or bhi naye naye Ashaar Update kiye jayenge, New Ash'aar ke liye Same Page ko kuch dino ke baad Zaroor dekhein

      JazakAllah Khair

      Delete
  4. Muharram shayari bahut kam hai letest dijiye

    ReplyDelete
    Replies
    1. Ji Mohtaram Abhi Haal hi mai Update kiya gaya hai, Jald In shaa Allah Phir New Shayari ke Saath Update kiya jayega

      Shukriya JazakAllah khair

      Delete

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area