Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Unko bhi Humse mohabbat ho Zaroori to nahin lyrics

ان کو بھی ہم سے محبت ہو ضروری تو نہیں

ایک سی دونوں کی حالت ہو ضروری تو نہیں


دل کی چاہت تو کئی خواب جگا دیتی ہے

ہاں مگر ساتھ میں قسمت ہو ضروری تو نہیں


میری تنہائیاں کرتی ہیں جنہیں یاد سدا

ان کو بھی میری ضرورت ہو ضروری تو نہیں


بدلی بدلی سی نظر آتی ہے دنیا ہم کو

اس میں ان کی بھی عنایت ہو ضروری تو نہیں


جس کو کہتے ہیں محبت، ہے خدا کی نعمت

سب کی قسمت میں یہ دولت ہو ضروری تو نہیں


چاند چھونے کی تمنّا تو ہے ہم کو بھی مگر

دور کا چاند حقیقت ہو ضروری تو نہیں


مسکرانے سے بھی ہوتا ہے بیانِ غمِ دل

درد کو رونے کی عادت ہو ضروری تو نہیں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area