یہ بھی پڑھیں
Aisa Mukhtar Rab ne banaya unhe lyrics
ایسا مختار رب نے بنایا انہیں
کہ یہ دونوں جہاں ان کی مٹھی میں ہے
یہ زمیں ان کی قدموں کی ٹھوکر میں ہے
اور سب آسماں ان کی مٹھی میں ہے
کی ہے ہرنی نے فریاد پیشِ نبی
اونٹ نے بھی شکایت نبی سے ہے کی
جانور بھی سمجھتے ہیں اِس بات کو
امن و اماں اُن کی مٹھی میں ہے
کر رہے ہیں جو آقا کی گستاخیاں
حشر میں ان کی اڑ جائیں گی دھجیاں
خُلد میں کیسے گستاخ جا پائیں گے
خُلد کی کُنجیاں ان کی مٹھی میں ہے
چاہتا ہے جو بوجہل ہوگا نہیں
اختیاراتِ سرکار میں کیا نہیں
صرف کنکر ہے مٹھی میں بوجہل کی
کنکروں کی بیاں ان کی مٹھی میں ہے
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें