Chamakne laga sunniyat ka sitara lyrics
چمکنے لگا سنیت کا ستارہ
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
ہُوا سرد فتنوں کا ہر ایک شرارا
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
اُدھر کفر کی ساری تنظمیں شامل
اِدھر اہلسنت اکیلے مُقابل
مگر سنیوں نے ہی میدان مارا
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
فتاوے میں اِتنی حدیثیں سجائی
کہ جس پے کریں فخر روحِ بُخاری
بریلی بنا سنیوں کا بُخارا
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
اُردو میں پہلے بھی تھی نعت گوئی
مگر قابلِ تذکرہ تھی نہ کوئی
فلک چھُو گیا شاعری کا منارا
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
بہت ہی مُنظَّم تھے نجدی وہابی
تھی ہر سو خرابی خرابی خرابی
ہُوا اتحاد اُس کا کُل پارہ پارہ
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
پچاسوں عُلوم ایک سینے میں مخفی
فسانہ نہیں یہ حقیقت ہے فیؔضی
مگر یہ حقیقت ہوئی آشکارا
بریلی میں احمد رضا جب سے آۓ
حبیب اللہ فیؔضی
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें