Type Here to Get Search Results !

Bareli tujhe salam lyrics

Views 0

Also Read

 bareli tujhe salam lyrics | bareilly tujhe salam lyrics | bareilly tujhe salam | bareilly tujhe salam lyrics | bareilly tujhe salam naat lyrics | bareilly tujhe salam lyrics in hindi

عشق نبی کی شمع جلائی تونے صبح وشام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام
تیرے ضلعوں میں جلوہ فگن ہے اہل سنن کا امام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام

آج بھی تیرے فیض سے عالم نورِ ہدایت پاتا ہے
ہے تو یقیناً اہل سنن کا مرکزِ اسلام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام

تیرے قلم کا ہر ہر جملہ تِیْر کی مانند چُبھتا ہے
کفر کا قلعہ ڈھیر ہوا ہے سُن کے رضا کا نام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام

کیوں نہ عقیدت تجھ سے کریں ہم جب کہ ہم کو تجھسے ملے
اعلی حضرت، مفتی اعظم، حجتہ الاسلام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام

فَلْسَفِیْ ہو یا مَنْطْقِیْ ہو یا ہو کہ بڑا سائنسدان
دشمنی جس نے تجھ سے کری وہ ہو گیا گمنام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام

بس کر عارف رکھ دے اتنا کہہ کرکے تو اپنا قلم
عشق کا دریا، عشق کا ساگر، عشق کا بہتا جام
بریلی تجھے سلام بریلی تجھے سلام
❁〰〰〰〰〰〰〰✰✰✰〰〰〰〰〰〰❁

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad