یہ بھی پڑھیں
Woh Raza Wo Raza Manqabat e Ala Hazrat Lyrics
وہ رضا وہ رضا وہ رضا وہ رضا
ہند میں جو ہے سرکار کا معجزہ
علم نے جن کے دنیا کو چونکا دیا
وہ رضا وہ رضا وہ رضا وہ رضا
خواجہ اور غوث کا جو دُلارا ہوا
جن کا تنہا وجود اک ادارہ ہوا
جن کے فتووں سے حق آشکارا ہوا
جن کے دم سے بریلی بخارا ہوا
وہ رضا وہ رضا وہ رضا وہ رضا
لے کے آیا ریاضی کا ایک مسئلہ
مطمئن ہو کے واپس ہوا سر ضیاء
جس کا عرب و عجم میں رہا غلغلہ
فتح کا جن کے ہاتھوں میں پرچم رہا
وہ رضا وہ رضا وہ رضا وہ رضا
یہ حقیقت ہے کذب البیانی نہیں
کوئی بعد رضا ان کا ثانی نہیں
کون ہے جس نے بات ان کی مانی نہیں
مقتدِی بن گئے جن کے ہر مقتدیٰ
وہ رضا وہ رضا وہ رضا وہ رضا
حبیب اللہ فیؔضی
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें