یہ بھی پڑھیں
سب کی عظمت سب کی رفعت شان وشوکت اک طرف
سارے حضرت اک طرف ہیں اعلی حضرت ایک طرف
سارے اولیائے کاملین کی کاملیت ایک طرف
غوثِ اعظم کی ولایت اور کرامت ایک طرف
سینکڑوں راجاؤں کی آئی گئی ہے سلطنت
خواجہ اجمیر کی دل پر حکومت ایک طرف
آج بھی یہ قوم مسلم بولتی ہے شان سے
ساری قومیں ایک طرف مؤمن جماعت ایک طرف
عالموں کا فیصلہ ہے روۓ اختر دیکھ کر
پیر سارے ایک طرف تاج شریعت ایک طرف
اسدؔ اقبال
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें