Sawal maine jab kiya ki uska mujhko de pata Lyrics
سوال میں نے جب کیا کہ اس کا مجھ کو دے پتہ
جو پاسباں ہے دین کا، ہے سنیت کا پیشوا
کہیں وہ بوئے جانفزا کہیں پرندے خوشنما
کہیں چمن کہیں صبا تو سب کا یہ جواب تھا
رض رضا رضا رضا رض رضا رضا رضا
کسی نے شب میں دی صدا کہ چور ہے چھپا ہوا
جو تم سے عشقِ مصطفیٰ چرا کے بھاگ جائے گا
زمانہ سن کے کہہ اٹھا پھر اٹھ کے پوچھنے لگا
جگانے والا کون تھا، جواب غیب سے ملا
رض رضا رضا رضا رض رضا رضا رضا
رضا کا جب اٹھا قلم تو نجد کا گرا عَلَم
حسام کی گئی رقم وہابی کا کھلا بھرم
عرب ہو یا کہ ہو عجم سبھوں پہ ان کا ہے کرم
اسی لیے قدم قدم ہے نام ان کا گونجتا
رض رضا رضا رضا رض رضا رضا رضا
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें