Type Here to Get Search Results !

Shahre Bareilly Gunj raha hai Urs hai Ala Hazrat ka | Sajjad Nizami

Views 0

Also Read

 Shahre Bareilly Gunj raha hai Urs hai Aala Hazrat ka Lyrics in Urdu

شہرِ بریلی گونج رہا ہے عرس ہے اعلی حضرت کا
آیا سلامی دینے رضا کو مجمع اہلسنّت کا

اپنی شہرت کی خاطر کب کام کیا ہے ملت کا
جذبہ تھا بس ایک ہی دل میں دین نبی کی خدمت کا
جھنڈا رضا نے لہرایا ہے گھر گھر ان کی عظمت کا

نام رضا لکھا ہو جبیں پر جب میں مرقد میں جاؤں
دنیا میں بھی محشر بھی اہلسنّت کہلاؤں
پھر حقدار بنوں گا میں بھی پیارے نبی کی جنت کا

اس محفل میں کوئی دیوانہ ایسا کرکے دکھاۓ تو
عشق محبت عشق محبت نعرہ اٹھ کے لگائے تو
تاکہ اس پر پانی برسے میرے رضا کی رحمت کا

نام رضا دنیا سے مٹانا کھیل نہیں ہے اے نجدی
اک دن تو ہی مٹ جائے گا ہم کو یقیں ہے اے نجدی
جوتا بھی تو چھو سکے گا میرے رضا کی رفعت کا

آنکھوں کا گلشن ہر موسم میں یوں رہتا ہے آباد
گنبدِ اعلی حضرت ان آنکھوں میں رہتا ہے سجاد
لوگ نظارہ کرتے ہیں میری آنکھوں میں جنت کا

شہرِ بریلی گونج رہا ہے عرس ہے اعلی حضرت کا
آیا سلامی دینے رضا کو مجمع اہلسنّت کا

سجاد نظامی

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad