Type Here to Get Search Results !

Gaus E Azam Ka Darbar Allah Allah Kya Kehna Lyrics

Views 0

Also Read

Gaus E Azam Ka Darbar Allah Allah Kya Kehna Lyrics

غوثِ اعظم کا دربار، اللہ اللہ کیا کہنا
بغدادی نوری بازار، اللہ اللہ کیا کہنا

تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے تم ہو نبی کے پیارے
دربارِ نبی میں غوثِ اعظم ٹوٹے دلوں کے سہارے
اجڑوں کو کردے گلزار، اللہ اللہ کیا کہنا
غوثِ اعظم کا دربار، اللہ اللہ کیا کہنا

چور کو پَل میں ولی بنایا نظر سے بگڑی بنائی
ڈوبی کشتی بارہ برس کی پَل میں پار لگائی
بُڑھیا کہتی تھی بار، بار اللہ اللہ کیا کہنا
غوثِ اعظم کا دربار، اللہ اللہ کیا کہنا

قطب اولیاء غوث قلندر ایک سے ایک ہیں بڑھ کر
پر سارے اولیاء دینے سلامی جائیں غوث کے در پر
وہ ہیں ولیوں کے سردار، اللہ اللہ کیا کہنا
غوثِ اعظم کا دربار، اللہ اللہ کیا کہنا

ایسے غوث کا  ہے یہ حافظ، چھوٹے نہ ہاتھ سے دامن
بگڑے کام بنائیں آقا، قربان اُن پر تَن مَن
وہ کرتے ہیں بیڑا پار، اللہ اللہ کیا کہنا
غوثِ اعظم کا دربار، اللہ اللہ کیا کہنا

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad