Rab ne kiya hai Ooncha kitna Rutba Ghouse Azam ka Lyrics
رب نے کیا ہے اونچا کتنا رتبہ غوثِ اعظم کا
کرتا ہے خود کعبہ طوافِ روضہ غوثِ اعظم کا
سر کا رتبہ کیسے بتاؤں کتنا بلند و بالا ہے
ولیوں کے کاندھوں پہ ہے جب تلوا غوثِ اعظم کا
تیرے کالے کوے سے کیا مطلب ہم کو اے نجدی!
ہم کو ملا ہے حلوہ، کھچڑا، مرغا غوثِ اعظم کا
ان کے غلاموں کو مت چھیڑو ورنہ سنو دنیا والوں
شیر کا جبڑا پھاڑ دیا ہے کتا غوثِ اعظم کا
مجھ سے کچھ پوچھا ہی نہیں پھر دیکھا نکیروں نے جس دم
میری لحد کے سرہانے ہے شجرہ غوثِ اعظم کا
شمیم فیضیؔ
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें