Type Here to Get Search Results !

Banda e aasi dar pe Nabi ke lyrics

Views 0

Also Read

Banda e aasi dar pe Nabi ke lyrics

Listen to the audio file is Coming Soon
بندۂ عاصی در پہ نبی کے اشک بہاتا جائے تو
ان کا کرم ہوتا ہے یقینا جاکے وہاں پچتائے تو

فرشِ زمیں پر بیٹھے بیٹھے عرشِ معلی دیکھوں گا
خاکِ درِ سرکار مدینہ آنکھوں میں لگ جائے تو

کوئی تمنا ہی نہ رہے گی اس دل کے ارمانوں میں
آپ کے در کی مجھ کو غلامی کرنے کو مل جائے تو

ظلم و ستم سب مٹ جائے گا امن و سکوں بس رہ جائے گا
دنیا میں اسلام کا پرچم اے لوگوں لہرائیں تو

خواب میں آئیں گے وہ یقینا جلوے بھی دکھلائیں گے
پڑھ کے درودِ پاک جو اپنے بستر پر سو جائے تو

روز فرشتے چومیں گے اور روز فرشتے دیکھیں گے
حسنِ جمالِ گنبدِ خضریٰ آنکھوں میں بس جائے تو

مرحوم سجؔاد نظامی صاحب
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad