Type Here to Get Search Results !

jo bhi Nabi ke ishq ke sanche mein dhal gaya lyrics

Views 0

یہ بھی پڑھیں

 jo bhi nabi ke ishq ke sanche mein dhal gaya lyrics

Listen to the audio file
جو بھی نبی کے عشق کے سانچے میں ڈھل گیا
اس کا قسم خدا کی مقدر بدل گیا

میرے رسول پاک کے قدموں کو چوم کر
پتھر زمیں پہ موم کی صورت پگھل گیا

جنت میں اس کو دیکھ کے حوریں مچل گئیں
چہرے پہ اپنے خاک مدینہ جو مَل گیا

مشکل میں پڑ گئی ہیں میری مشکلیں سبھی
مشکل کشا کا نام جو منہ سے نکل گیا

میں نے تو صرف مسلک احمد رضا کہا
سن کر وہابیت کا جنازہ نکل گیا

بے چین جب کیا مجھے یاد رسول نے
پڑھ کے ہی نعت پاک میرا دل بہل گیا

احمد رضا کی چشم عنایت تو دیکھیے
مجھ جیسا کھوٹا سکہ زمانے میں چل گیا

دہلیزِ مصطفی پہ جھکا جب کسی کا سر
پرواز کی حدوں سے وہ آگے نکل گیا 

سجاد کی زبان سے نعت رسول کو
سن کر نبی کا چاہنے والا مچل گیا

مرحوم سجؔاد نظامی صاحب
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad