Hasnain pe jo Zulm huwe kaise sunaun Lyrics
کیسے بھلاؤں میں انہیں کیسے بھلاؤں
حسنین! پہ جو ظلم ہوئے کیسے سناؤں
اصغر! کی تڑپ دیکھ کے کہتی تھی یہ بانو
اے لعل تِری پیاس کو میں کیسے بُجھاؤں
طیبہ! سے گئے کوئے کو جب پیارے نبی کے
کِس کِس نے اُنہیں لُوٹا ہے سن لو میں بتاؤں
زینب! نے کہا لاشۂ قاسم کو جو دیکھا
مہندی سے زُہرا ہاتھ تِرے کیسے رَچاؤں
بازو جو کٹے عرش! سے بولے یہ فرشتے
عباس عَلَمْ کو میں تِرے کیوں نہ اُٹھاؤں
اسلام پہ شبیر! کا احسان ہے زینل
تو کربل کے شہیدوں کی نہ کیوں یاد مناؤں
شاعرِ اسلام جناب زین العابدین کانپوری صاحب
Submitted By: Aaftab Alam Razvi Sahab
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें