Type Here to Get Search Results !

Rabbe Sallim Ki Sadayen Gungunate Jayenge Naat Lyrics

Views 0

یہ بھی پڑھیں

 Rabbe Sallim Ki Sadayen Gungunate Jayenge Naat Lyrics

رب سلم کی صدائیں گنگناتے جائیں گے
رب ھبلی امتی کی رٹ لگاتے جائیں گے
ہم گنہگاروں کو رب سے بخشواتے جائیں گے
پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے
آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے


مرکزِ رحمت بنایا مسکنِ محبوب کو
پھول جنت کا دیا ہے گلشنِ محبوب کو
نور کا پیکر بنایا ہے تنِ محبوب کو
وسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو
جرم کُھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے


آئینہ بھی دیکھ کر جن کو ہے حیراں آئے ہیں
رحمۃ اللعالمین محبوبِ یزداں آئے ہیں
وہ شفیع عاصیاں فخرِ رسولاں آئے ہیں
آنکھ کھولو غمزدو! دیکھو وہ گریاں آئے ہیں
لوحِ دل سے نقشِ غم کو اب مٹاتے جائیں گے


اے جنابِ آمنہ خاتون کے نورِ نظر
آپ ہیں شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ خیر البشر
بارِ عصیاں سے ہوا جاتا ہے اب حال دگر
سرورِ دیں لیجیۓ اپنے ناتوانوں کی خبر
نفس و شیطاں، سیّدا! کب تک دباتےجائیں گے


جملہ اسلاف و اکابر سارے اصحاب علوم
کر چکے ہیں بارہویں کے جشن کو جائز رقوم
اس لیے تو کہہ رہا ہے اہلسنّت کا ہجوم
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولیٰ کی دھوم
مِثل فارس نجد کے قلعےگراتے جائیں گے

جانِ رحمت شان رحمت ہیں محمد مصطفٰی
رحمۃ اللعالمیں قرآن نے جن کو کہا
بَن کے اے گوہر جو آئے ہیں سراپا معجزہ
خاک ہوجائیں عَدُو جل کر مگر ہم تو رضاؔ
دم میں جب تک دم ہے ذکر اُن کا سناتےجائیں گے
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad