(caps)Tere Naam ko Khuda ne Bada Mohtaram banaya Naat Lyrics is tazmeen of Wahi rab hai jisne tujhko hamatan karam banaya it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.
Tere Naam ko Khuda ne Bada Mohtaram banaya Lyrics
ترے نام کو خدا نے بڑا محترم بنایا
سبھی انبیاء کی صف میں تجھے محتشم بنایا
ترے صدقے میں خدا نے عرب وعجم بنایا
وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا
تجھے حمد ہے خدایا
ترے صدقے ہود و صالح ترے صدقے نوح و آدم
تری ذاتِ محترم ہے سببِ وجود عالم
ہیں خدا کے برگزیدہ سبھی انبیاء مکرم
وہ کنواری پاک مریم ونفخت فیہ کا دم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا
وہی سب سے افضل آیا
جو خدا کا مصطفٰی تک ہیں پیام لانے والے
جو نظر میں مصطفٰی کا ہیں جمال دید پالے
ہیں ملائکہ کی صف میں بڑے جن کے بول بالے
یہی بولے سدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے ترے پایہ کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا
میں غلام تم ہو آقا مجھے ہے تمہیں سے مطلب
تری پیروی ہی شاہا مرا دین میرا مذہب
ترا شیدا ہی خدا کا ہوا بندۂ مقرب
فاذا فرغت فانصب یہ ملا ہے تجھ کو منصب
جو گدا بنا چکے اب اٹھو وقت بخشش آیا
کرو قسمت عطایا
اے عجم کے مہرِ تاباں اے عرب کے ماہِ کامل
ہے تمام مملکت کی تجھے پاسداری حاصل
یہ چراغ بھی ہیں تیرے بخدا تری ہی محفل
یہ تصورات باطل ترے آگے کیا ہے مشکل
تری قدرتیں ہیں کامل انہیں راست کر خدایا
میں انہیں شفیع لایا
درِ سیدالورٰی ہے تری چاہتوں کی منزل
ہے متاعِ عشقِ سرور بخدا تجھے بھی حاصل
یہی کہہ رہے ہیں گوہر درِ طیبہ کے عنادل
ہمیں اے رضا ترے دل کا پتہ چلا بمشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا
یہ نہ پوچھ کیسا پایا
Download Method 1
Download Method 2
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें