یہ بھی پڑھیں
Dene ki der hai na dilane ki der hai lyrics
دینے کی دیر ہے نہ دلانے کی دیر ہے
خواجہ پیا کو ہونٹ ہلانے کی دیر ہے
تھم جائے گی ابھی ابھی گردش کی آندھیاں
خواجہ پیا کا نعرہ لگانے کی دیر ہے
جو چاہو اے فرشتوں ! وہی مجھ سے پوچھنا
خواجہ پیا حضور کے آنے کی دیر ہے
دونوں جہاں کی دولتیں مل جائیں گی ابھی
چوکھٹ پہ ان کے جھولی بچھانے کی دیر ہے
شیطاں کی کیا مجال ہے جو گھر میں آ سکے
خواجہ کا نام گھر میں لکھانے کی دیر ہے
جلسے میں آج آئیں گے سجاد! دیکھنا
خواجہ پیا کو دل سے بلانے کی دیر سے
مرحوم سجؔاد نظامی صاحب
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें