Mere Khwaja ka deewana jab Sunayega Tarana Lyrics in Urdu
میرے خواجہ کا دیوانہ جب سنائے گا ترانہ
سن کے عاشق مچلتا رہے، گا میرے خواجہ کا ڈنکا بجے گا
سن کے عاشق مچلتا رہے، گا میرے خواجہ کا ڈنکا بجے گا
پرتھوی کفر کا پھَیل ٹھہرا دیا
جوگیوں کو بھی اسلامی چہرہ دیا
دل پہ ایمان کا نقش گہرا دیا
پرچمِ دین حق جس نے لہرا دیا
خواجہ کا اجمیر آنا، چیخ اٹھا ہے راج گھرانہ
کفر اب تو دہلتا رہے گا، میرے خواجہ کا ڈنکا بجے گا
پانی ساگر کا کوزے میں کُل آ گیا
کہہ دیا بیٹھ تو اونٹ بیٹھا رہا
غوری جس کی کرامت پہ فاتح بنا
جس سے ٹکرا کے چوہان ٹکڑے ہوا
وہ کھڑاون کا اڑانہ، کلمہ جوگی سے پڑھانا
ظالموں کو کچلتا رہے گا، میرے خواجہ کا ڈنکا بجے گا
کون ان کی کرامت کا قائل نہیں
ان کے در کا وفا کون سائل نہیں
کون عشقِ مُعِینی کا گھائل نہیں
کون اجمیر کی سَمت مائل نہیں
ان کا ایسا لنگر کھانا، جس پہ پلتا ہے زمانہ
حشر تک یوں ہی چلتا رہے گا، میرے خواجہ کا ڈنکا بجے گا
جناب حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰
Mere Khwaja ka deewana jab Sunayega Tarana Lyrics in Hindi
Hindi Lyrics Coming Soon
जनाब हबीबुल्लाह फ़ैज़ी साहब
✰✰✰
Mere Khwaja ka deewana jab Sunayega Tarana Lyrics in English
English Lyrics Coming Soon
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें