Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Huzoor Aapko Dekhna Chahta Hun Lyrics

 Huzoor Aapko Dekhna Chahta Hun Lyrics

یہی میری حسرت یہی ہے تمنا
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں
کھلا دیجئے میری چاہت کا غنچہ
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

کہیں روتے روتے نہ بہہ جائیں آنکھیں
کہیں رک نہ جائیں یہ بے چین سانسیں
اٹھا دیجیۓ اپنے چہرے سے پردہ
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

سرِ حشر تشریف لاؤ گے لیکن
لحد میں بھی جلوہ دکھاؤ گے لیکن
نکلنے سے پہلے میں اپنا جنازہ
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

کہا سانپ نے غار میں بو بکر سے
انگوٹھا ہٹاؤ میں آؤوں کدھر سے
تڑپ ہے زیارت کی اے میرے آقا
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

ابوبکر سے معذرت چاہتا ہوں
نکلتے ہی باہر یہی سانپ بولا
انگوٹھا پہ اس واسطے میں نے کاٹا
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

مدینے میں تشریف لائے صحابی
کہا بس یہی اک تمنا ہے میری
میں نابینا ہوں مجھ کو کر دیجئے بینا
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

یہی اعلی حضرت کے دل کا تھا نعرہ
یہی ہم غلاموں کی بھی ہے تمنا
اٹھا دیجئے پردہ دکھا دیجیۓ چہرہ
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

نگاہوں کو کاسہ بنائے ہوئے ہیں
وضو آنسوؤں سے کرائے ہوئے ہیں
عطاء کیجئے اپنے جلوؤں کا صدقہ
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

پریشاں اسی بات سے آج کل ہوں
میں جاوید عاصی بڑا بے عمل ہوں
بدلنے کی خاطر میں اپنا نصیباں
حضور آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area