Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Jo Khairul Bashar se Wafa kar rahe hain Lyrics

Jo Khairul Bashar se Wafa kar rahe hain Lyrics in Urdu

Listen to the audio file
جو خیر البشر سے وفا کر رہے ہیں
وہی حق وفا کا ادا کر رہے ہیں
وہی کر رہے ہیں بلندی پہ قسمت
جو ذکر حبیبِ خدا کر رہے ہیں

تھا مستی میں ایک دن نبی کا دیوانہ
جنہیں لوگ کہتے ہیں بہلول دانا
وہ مٹی کا چھوٹا گھروندہ بنا کر
زبیدہ کو جنت عطاء کر رہے ہیں

الگ سب سے ہے ان کی ذات مکرم
کہ ہے میرے آقا کے بچپن کا عالم
اُدھر ماہ انور جھکا جا رہا ہے
اشارہ جدھر مصطفی کر رہے ہیں

اٹھا جس گھڑی نجد و ندوہ کا فتنہ
بنا کر قلم کو ہی جنجر وہ اپنا
ہر ایک دشمن مصطفی کا صفایا
بریلی کے احمد رضا کر رہے ہیں

کہیں سر جھکانے کی حاجت نہیں ہے
کہیں مانگنے کی ضرورت نہیں ہے
اے مجبور بے کس چلو شہر خواجہ
غریبوں کو خواجہ عطاء کر رہے ہیں

جسے لوگ کہتے ہیں جنت کا زینہ
شفاؤں کا مرکز وہ شہر مدینہ
جو مایوس ہیں ان مریضوں سے کہہ دو
نبی ہر مرض کی دوا کر رہے ہیں

نظر آ رہا ہے شجاعت کا جوہر
گرا جا رہا ہے یزیدی کا لشکر
حسین اپنے بابا کی شمشیر لےکر
یزیدوں پہ محشر بپا کر رہے ہیں

جناب عظمت رضا الہ آبادی
✰✰✰

Jo Khairul Bashar se Wafa kar rahe hain Lyrics in Hindi

Coming soon

✰✰✰

Jo Khairul Bashar se Wafa kar rahe hain Lyrics in English

Coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area