Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Nabi aur bhi hain Rasool aur bhi hai Naat Lyrics

Nabi aur bhi hain Rasool aur bhi hai Naat Lyrics in Urdu

Listen to the audio file
نبی اور بھی ہیں رسول اور بھی ہیں ہر ایک شاہ کی شان اپنی جگہ ہے
مگر نام جن کا ہے احمد محمد وہ نبیوں کا سلطان اپنی جگہ ہے

کتابیں تو آںٔی کئی آسمانی مگر یہ حقیقت بھی دنیا نے مانی
جو شاہِ دو عالَم پہ نازل ہُوا ہے خدا کا وہ قرآن اپنی جگہ ہے

بھلا کیوں نہ ڈھونڈھوں رضا کے پناہیں ہے جنت کا رستہ بریلی کی راہیں
ہے ہندوستاں میں بہت خانقاہیں بریلی کا فیضان اپنی جگہ ہے

میاں تھانوی نے کمر کس کے باندھی بجھانے چلا تھا وہ بن کرکے آندھی
مگر جو جلائی تھی احمد رضا نے وہ شمعِ شبستان اپنی جگہ ہے

ابھی سنیت کی جو کھیتی ہری ہے یہ فیضانِ اختر رضا ازہری ہے
دیا ہم کو اختر رضا جیسا رہبر رضا کا یہ احسان اپنی جگہ ہے

ہیں دیں کے معیں میرے بھارت کے خواجہ ہیں بغداد میں لیٹے ولیوں کے راجہ
جو ہے اِن سے ہے ملنا بریلی چلا جا یہ سنّی کا اعلان اپنی جگہ ہے

جو مارہرہ سے فیضِ برکاتی پہونچا بریلی میں احمد رضا بن کے چمکا
اسی ایک چمک سے ابھی تک بیچارہ وہابی پریشان اپنی جگہ ہے

بزرگو کا یوں تو ہے رتبہ نرالا میں دیتا ہوں تم کو رضا کا حوالہ
وہابی کا جس نے جنازہ نکالا رضا کی یہ پہچان اپنی جگہ ہے

جہنم بھلا کیسے بھوکا رہے گا فرشتوں سے روزِ قیامت کہے گا
محمد کے دشمن کو جلدی سے بھیجو کہ یہ میرا مہمان اپنی جگہ ہے

تیرا نام لے کے جو آنسو بہا دوں دہکتے جہنم کے شعلے بجھا دوں
قیامت کی میزان اپنی جگہ ہے یہ بخشش کا سامان اپنی جگہ ہے

✰✰✰

Nabi aur bhi hain Rasool aur bhi hai Naat Lyrics in Hindi

Coming Soon

जनाब ज़ीशान मथुर्वी साहब
✰✰✰

Nabi aur bhi hain Rasool aur bhi hai Naat Lyrics in English

Coming Soon

✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area